مسجد نبویؐ جب ضرورت کے لیے ناکافی اور مختصر ہو گئی تو مسجد کے قریب ہی ایک قطعہ زمین تھا جس میں اس کا مالک کھجوروں کا ذخیرہ رکھتا تھا۔آنحضرتؐ کا ایما ہوا کہ اس قطعہ کو خرید کر اسے مسجد میں شامل کیا جائے۔
حضرت عثمانؓ کو اس کا علم ہوا تو پیش قدمی کرکے 20 یا 25 ہزار درہم میں یہ قطعہ خرید لیا اور آنحضرتؐ کو خبر کی آپ نے خوش ہو کر فرمایا تم اس کو ہماری مسجد میں شامل کردوں۔ (اجرہ لک) اور اس کا ثواب تم کو ملے گا۔