فکر و غم کی کیفیت میں صدیق اکبر رضی اللہ تعالیٰ عنہ منبر پر جلوہ افروز ہوئے، حمد و ثناء کے بعد فرمایا لوگو! تم یہ آیت مبارکہ پڑھتے ہو۔ ’’یَآَیُّھاَ الَّذِیْنَ اٰمَنُوْاعَلَیْکُم اَنْفُسَکُمْ لاَ یَضُرُّکُمْ مَنْ ضَلَّ اِذَااھْتَدَیْتُم‘‘ (سورۃ المائدہ)لیکن اس کے معنی کو خلاف محل مقام پر محمول کرتے ہو۔
حالانکہ میں نے سرکار دو عالمﷺ کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے کہ لوگ جب کوئی کام خلافِ شرح ہوتے دیکھیں اور اس کام کو نہ روکیں تو عنقریب اللہ سب کو عذاب میں گرفتار کریں گے پھر اس عذاب کو ان سے دور نہیں کریں گے۔