حضور اقدسﷺنے حضرت صدیق اکبر رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے فضائل و مناقب بیان کرتے ہوئے فرمایا ہم نے ابوبکر رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے سوا ہر ایک کا بدلہ چکا دیا ہے کیونکہ ان کے ہم پر ایسے احسانات ہیں کہ اللہ تعالیٰ ہی قیامت کے روز ان کا بدلہ ان کو دیں گے اور جس قدر ابوبکر رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے مال نے مجھے نفع پہنچایا اتنا نفع مجھے اور کسی کے مال نے نہیں پہنچایا۔