ایک آدمی حضرت ابوبکر صدیق رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے پاس بیٹھا تھا، اس نے پوچھا کیا آپ رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے زمانہ جاہلیت میں بھی کبھی شراب نوشی کی ہے؟ ابوبکر صدیق رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے اعوذ باللہ پڑھی۔ اس نے پوچھا کیوں! ابوبکر رضی اللہ تعالیٰ
عنہ نے فرمایا میں اپنی عزت کو بچاتا تھا اور اپنی اخلاقی قدروں کا تحفظ کرتا تھا کیونکہ جو شخص شراب پیتا ہو اس کی عزت و آبرو خاک میں مل جاتی تھی۔ یہ بات رسول اللہﷺ کو پہنچی تو آپؐ نے فرمایا کہ ابوبکر رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے دو بار تصدیق کی ہے۔