آنحضرتﷺ اپنے رفقاء کے درمیان پروقار اور باعظمت طریقہ سے تشریف فرما تھے کہ آپﷺ نے فرمایا اللہ تعالی، ابوبکر رضی اللہ تعالیٰ عنہ پر رحم فرمائے، انہوں نے اپنی بیٹی سے میری شادی کی، دارِ ہجرت میرے ہمراہ گئے اور بلال رضی اللہ تعالیٰ عنہ کو غلامی سے آزادی دلائی اور اللہ تعالیٰ عمر رضی اللہ تعالیٰ
عنہ پر رحم فرمائے، وہ حق بات کہتا ہے، خواہ تلخ ہی کیوں نہ ہو اور ان کا کوئی دوست نہیں۔ اللہ تعالیٰ عثمان پر رحم فرمائے، جن سے فرشتے حیاکرتے ہیں اور اللہ تعالیٰ علی رضی اللہ تعالیٰ عنہ پر رحم فرمائے، اے اللہ! جہاں یہ جائیں، حق کو ان کے ساتھ ہی پھیر دے۔