ربیع بن الحارث بن عبدالمطلبؓ عہدِ جاہلیت میں حضرت عثمانؓ کے شریک تھے۔ جب آپ خلیفہ مقرر ہوئے تو عباس بن ربیع نے حضرت عثمانؓ سے کہا کہ آپ ابن عامر کو تحریر فرمائیں کہ وہ مجھے بطورِ قرض کے
ایک لاکھ رقم دے دے۔ چنانچہ آپؓ نے اسے تحریر کر دیا اور ابن عامر نے انہیں ایک لاکھ کی رقم دے دی۔ نیز حضرت عثمانؓ نے انہیں اپنا گھر بطور ہدیہ کے دے دیا اور آج تک ان کا گھر عباس بن ربیع کاگھر کہلاتا ہے۔