حضرت طلحہ بن عبیداللہؓ نے حضرت عثمانؓ سے سات لاکھ کی قیمت پر ان کی اراضی خریدی۔ اوررقم لے کر ان کے پاس گئے، طلحہ نے فرمایا ایک شخص سے یہ معاملہ کر رہا ہوں مگر اس کو اس بات کی
خبر نہیں ہے کہ اس کے گھر میں اللہ کا کیا حکم نازل ہونے والا ہے۔ جب آپؓ نے یہ سنا تو آپ نے اپنے قاصد کے ذریعہ اس مال کو رات بھر تقیسم کرایا حتیٰ کہ صبح تک ان کے پاس ایک درہم بھی باقی نہیں بچا۔