نائب رسولؐ کا سب سے اہم فرض دین کی خدمت اور اس کی اشاعت و تبلیغ ہے۔ اس لیے حضرت عثمانؓ کو اس فرض کے انجام دینے کا ہرلحظہ خیال رہتاتھا۔ چنانچہ جہاد میں جو قیدی گرفتار ہو کر آتے تھے اُن کے سامنے خود اسلام کے محاسن بیان کرکے
ان کو دین متین کی طرف دعوت دیتے تھے۔ لہٰذا ایک دفعہ بہت سی رومی لونڈیاں گرفتار ہو کر آئیں تو حضرت عثمانؓ نے خود اُن کے پاس جا کر تبلیغ اسلام کا فرض انجام دیا۔ چنانچہ دو عورتوں نے متاثر ہو کر کلمۂ توحید کا اقرار کیا اور دل سے مسلمان ہوئیں۔