ایک مرتبہ حضورﷺ بیت اللہ شریف میں بیٹھے اپنے رب کی عبادت میں مصروف تھے کہ خدا کا دشمن عقبہ بن ابنی معیط آیا، اس نے کپڑے کو اچھی طرح بل دیا اور پھر حضورﷺ کی گردن میں مبارک میں ڈال کر بہت سخت بھینچا قریب تھا کہ آپﷺ اس کی وجہ سے وفات پا جاتے،
کسی کو جرات نہ ہو رہی تھی کہ آنحضرتﷺ کو اس اذیت سے بچائے، اتنے میں حضرت ابوبکر صدیقؓ آ گئے۔ انہوں نے اس دشمن خدا اور رسول اللہﷺ کو کندھوں سے پکڑ کر دفع کیا اور فرمایا کہ کیا تم ایک ایسے آدمی کو قتل کرو گے جو کہتا ہے کہ میرا رب اللہ ہے۔