حضرت طلحہؓ اس دن تشریف لائے جس دن حضرت عثمانؓ کے ہاتھ پر بیعت کی گئی تھی۔ اس موقع پر لوگوں نے کہا کہ تم بھی بیعت کر لو۔ تو وہ پوچھنے لگے کہ تمام اہل قریش نے ان کی حمایت کی ہے؟ وہ بولے ہاں اس کے بعد وہ حضرت عثمانؓ کی خدمت میں حاضر ہوئے۔ حضرت عثمانؓ نے ان سے فرمایا تمہیں اس معاملہ کااختیار
ہے اگر تم انکار کرو گے تو میں اس معاملہ کو لوٹا دوں گا۔ وہ بولے کیا آپ لوٹا دیں گے؟ آپؓ نے فرمایا ہاں پھر پوچھا کہ کیا تمام لوگوں نے آپ کے ہاتھ پر بیعت کر لی ہے؟ آپؓ نے فرمایا ہاں، اس پر وہ بولے میں بھی بیعت کرنے پر رضا مند ہوں اور میں لوگوں کے متفقہ فیصلہ سے الگ رہنا نہیں چاہتا۔ یہ کہہ کر انہوں نے بیعت کرلی۔