حضرت محمد بن ابراہیم تیمیؒ کہتے ہیں کہ جب حضرت عثمانؓ مسلمان ہوئے تو ان کو ان کے چچا حکم بن ابوالعاص بن امیہ نے پکڑ کر رسی میں مضبوطی سے باندھ دیا۔ اور کہا کہ تم اپنے آباؤ اجداد کے دین کو چھوڑ کر ایک نئے دین کو اختیار کرتے ہو؟
اور اللہ کی قسم! جب تک تم اس دین کو نہیں چھوڑو گے میں اس وقت تک تمہیں بالکل نہیں کھولوں گا۔حضرت عثمانؓ نے فرمایا اللہ کی قسم! میں اس دین کو کبھی نہیں چھوڑوں گا جب حکم نے دیکھا کہ حضرت عثمانؓ اپنے دین پر بڑے پکے ہیں تو ان کو چھوڑ دیا۔