حضور نبی کریمﷺ کی وفات کے بعد واقعہ ہے کہ حضرت ابوبکر صدیق رضی اللہ تعالیٰ عنہ عصر کی نماز سے فارغ ہو کر چلے آ رہے تھے، آپ رضی اللہ تعالیٰ عنہ کی ایک جانب حضرت علی بن ابی طالب کرم اللہ وجہہ تھے، اسی اثناء میں ان کا حسن بن علی رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے پاس سے گزر ہوا جو بچوں کے ساتھ
کھیل رہے تھے تو آپ(ابوبکر رضی اللہ تعالیٰ عنہ) نے جلدی سے ان کو اٹھایا اور اپنے کندھے پر سوار کر لیا اور بار بار یہ جملہ ادا کرنے لگے ’’میرا باپ فدا ہو، یہ حسن نبیﷺ کے مشابہ ہے، علی کے مشابہ نہیں ہے‘‘۔ حضرت علی رضی اللہ تعالیٰ ہنس رہے تھے۔