ایک دن حضرت ابوبکر صدیق رضی اللہ تعالیٰ عنہ اور حضرت ابوالدرداء رضی اللہ تعالیٰ عنہ کسی کام سے چلے جا رہے تھے کہ حضرت ابودرداء رضی اللہ تعالیٰ عنہ آگے بڑھے اور حضرت ابوبکر رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے آگے آگے چلے لگے، حضور اقدسﷺ کی نظر پڑی تو معاتبانہ اور ناصحانہ انداز میں فرمایا ابودرداء
رضی اللہ تعالیٰ عنہ! تم ایسے آدمی کے آگے چل رہے ہو کہ نبیوں کے بعد اس سے افضل آدمی پر کبھی سورج طلوع نہیں ہوا۔ یہ ارشاد نبویﷺ سنتے ہی ابودرداء رضی اللہ تعالیٰ عنہ کو اپنے عمل سے حیا آئی اور ان کی آنکھیں افسوس کی وجہ سے آنسوؤں سے چمکنے لگیں، پھر اس کے بعد ان کو ابوبکر رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے پیچھے ہی چلتے دیکھا گیا۔