اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)شب برات بڑی رحمتوں، برکتوں، بخششوں عظمتوں والی شب مبارکہ ہے۔ یہ وہ شب مبارکہ ہے جس میں آئندہ سال ہونے والے تمام عوامل کا فیصلہ کیا جاتا ہے ۔شب برات کو حضور اکرم ﷺ قبرستان تشریف لے جاتے اور مُردوں کے لئے دعائے مغفرت فرماتے تھے۔ شب برات کے حوالے سے یوں تو مختلف وظائف زبان زد عام ہیں مگر ہم اپنے قارئین کیلئے گناہوں سے نجات کا ایک مختصر سا عمل پیش کر رہے ہیں ۔
روایت ہے کہ جو شخص آج کی شب 12رکعات نماز نفل (دو، دو یا چار چار کر کے) پڑھے گا تو اللہ تعالیٰ اس کو بارہ ہزار شہیدوں کا ثواب عطا فرمائے گا۔ بارہ سال کی عبادت کا ثواب لکھتا ہے اور گناہوں سے اس طرح پاک ہو جاتا ہے جیساکہ آج ہی اس نے جنم لیا ہو، اور 80دن تک اس کے گناہ نہیں لکھے جاتے۔ مزید ارشاد گرامی ہے کہ جو شعبان کی پہلی رات اور آخری جمعرات کو روزہ رکھے گا تو اللہ تعالیٰ اپنے فضل و کرم سے اس کو جنت میں جگہ عطا فرمائے گا۔