جمعرات‬‮ ، 18 دسمبر‬‮ 2025 

علم کے پیاسے

datetime 1  اپریل‬‮  2017 |

عامر بن قیس ایک زاہد تابعی تھے ۔ ایک شخص نے ان سے کہا “آو بیٹھ کر باتیں کریں” انہوں نے جواب دیا کہ پھر سورج کو بھی ٹھہرالو۔ تاریخ بغداد کے مصنف خطیب بغدادی لکھتے ہیں کہ جاحظ کتاب فروشوں کی دکانیں کرایہ پر لے کر ساری رات کتابیں پڑھتے رہتے تھے۔ فتح بن خاقان خلیفہ عباسی المتوکل کے وزیرتھے ۔ وہ اپنی آستین میں کوئی نہ کوئی کتاب رکھتے تھے

اور جب انہیں سرکاری کاموں سے فرصت ملتی تو آستین سے کتاب نکال کر پڑھنے میں لگ جاتے۔ اسماعیل بن اسحاق القاضی کے گھر جب بھی کوئی جاتا تو انہیں پڑھنے میں مصروف پاتا۔ ابن رشد اپنی شعوری زندگی میں صرف دو راتوں کو مطالعہ نہیں کرسکے۔ امام ابن جریر طبری ہر روز چودہ ورقے لکھ لیا کرتے تھے۔ انہوں نے اپنی عمر عزیز کا ایک لمحہ بھی فائدے اور استفادے کے بغیر نہیں گزارا۔ البیرونی کے شوق علم کا یہ عالم تھا کہ حالت مرض میں مرنے سے چند منٹ پیشتر وہ ایک فقیہ سے جو ان کی مزاج پرسی کے لیے آیا تھا ، علم الفرائض کا ایک مسئلہ پوچھ رہے تھے۔ امام الحرمین ابوالمعالی عبدالملک جو مشہور متکلم امام غزالی کے استاد تھے ، فرمایا کرتے تھے کہ میں سونے اور کھانے کا عادی نہیں۔ مجھے دن اور رات میں جب نیند آتی ہے سو جاتا ہوں اور جب بھوک لگتی ہے کھا لیتا ہوں۔ ان کا اوڑھنا بچھونا ، پڑھنا اور پڑھانا تھا۔ علامہ ابن جوزی کی چھوٹی بڑی کتابوں کی تعداد ایک ہزار ہے ، وہ اپنی عمر کا ایک لمحہ بھی ضائع نہیں کرتے تھے۔ وہ اپنی قلم کے تراشے سنبھال کر رکھ دیتے تھے چنانچہ ان کی وفات کے بعد ان تراشوں سے گرم کردہ پانی سے انہیں غسل دیا گیا۔ وہ اپنے روزنامچے “الخاطر” میں ان لوگوں پر کف افسوس ملتے نظر آتے ہیں جو کھیل تماشے میں لگے رہتے ہیں، ادھر ادھر بلامقصد گھومتے رہتے ہیں، بازاروں میں بیٹھ کر آنے جانے والوں کو گھورتے ہیں اور قیمتوں کے اتارچڑھائو پر رائے زنی کرتے رہتے ہیں۔ امام فخر الدین رازی کی چھوٹی بڑی کتابوں کی تعداد ایک سو سے کم نہ ہوگی۔ صرف تفسیر کبیر تیس جلدوں میں ہے۔

وہ کہا کرتے تھے کہ کھانے پینے میں جو وقت ضائع ہوتا ہے میں ہمیشہ اس پر افسوس کرتا ہوں۔ علامہ شہاب الدین محمود آلوسی مفسر قرآن نے اپنی رات کے اوقات کو تین حصوں میں تقسیم کررکھا تھا۔ پہلے حصہ میں آرام و استراحت کرتے ، دوسرے میں اللہ تعالی کو یاد کرتے اور تیسرے میں لکھنے پڑھنے کا کام کرتے تھے۔ خطیب بغدادی کا واقعہ ان کی بابت مورخین لکھتے ہیں کہ وہ راستے سے گزرتے ہوتے اس حالت میں بھی ان کے ہاتھ میں کتاب ہوتی تھی، جسے پڑھتے رہتے تھے، انہیں کا کہنا ہے: سب سے بہترین مذاکرہ رات کا مذاکرہ ہے اورسلف کی ایک جماعت ایسا کرتی تھی، اور بعض سلف عشاء کے بعد مذاکرہ شروع کرتے یہاں تک کہ بعض اوقات صبح کی اذان ہوجایا کرتی۔ ابوجعفر ابن جریر الطبری کا واقعہ:انہوں نے اپنی پوری زندگی پڑھنے اورتصنیف وتالیف میں گزار دی یہاں تک کہ موت کے وقت بھی جب ان کے سامنے کسی نے ایک حدیث پیش کی جسے وہ نہیں جانتے تھے، تو فورا قلم کاپی منگوائی اور اسے لکھ لیا، کسی نے کہا: حضرت! زندگی کا آخری وقت ہے، اس وقت بھی پڑھنا نہیں چھوڑتے؟ توآپ نے فرمایا: ینبغی للإنسان أن لایدع اقتباس العلم حتی الممات آدمی کے لیے مناسب ہے کہ تا دم حیات علم کی باتیں قیدتحریر میں لاتا رہے ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



جو نہیں آتا اس کی قدر


’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…