پیر‬‮ ، 04 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

’’بیٹی‘‘

datetime 17  مارچ‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

معروف مبلغ اسلام و اسلامی سکالر مولانا طارق جمیل نے اپنے ایک بیان میں وینا ملک سے پہلی ملاقات کا ذکر کرتے ہوئے بتایا کہ میں تبلیغی جماعت کے ساتھیوں کے ہمراہ موریطانیہ ، مراکش ، تیونس ، جبوتی اور یمن کے تبلیغی دورے پر تھا ، دورے کے دوران ایک ملک سے دوسرے ملک جانے کیلئے دبئی سے فلائٹ پر بیٹھنا پڑتا تھاجس میں کبھی ایک دن دبئی میں قیام کا موقع ملتا کبھی دو دن ۔

تیونس کے تبلیغی دورے سے واپسی پر دبئی پہنچنے پر ایک تبلیغی ساتھی نے بتایا کہ وینا ملک نے دبئی میں شادی کر لی ہے۔مولانا کا کہنا تھا کہ وینا ملک سے متعلق میری معلومات یہ تھی کہ وہ ایسی لڑکی تھی جس نے فحاشی و عریانی کی وہ تاریخ رقم کی ہے جس کی برصغیر میں مثال نہیں ملتی، وہ بالکل عریاں ہو کر ٹی وی سکرین پر آگئی ۔ ان کا کہنا تھا کہ میں نے اسی ساتھی جس نے مجھے وینا ملک کی شادی کی اطلاع دی تھی اس سے وینا ملک سے ملنے کی خواہش کا اظہار کیا۔ساتھی نے تعجب سے استفسار کیا کہ ’’آپ اس سے ملیں گے‘‘۔ مولانا کہتے ہیں کہ میں نے جواب دیا کہ میں تبلیغ سے وابستہ ہوں میرا کام ہی تبلیغ کرنا ہے چاہے وہ جسے بھی کی جائے۔مولانا بتاتے ہیں کہ جب وینا ملک سے کہا گیا کہ مولانا طارق جمیل آپ اور آپ کے شوہراسد خٹک سے ملنا چاہتے ہیں تو وینا ملک نے آنے سے انکار کر دیا اور معذرت کرتے ہوئے کہا کہ میں نہیں آسکتی لیکن جب مولانا نے ایسا جواب ملنے پر یہ پیغام بھجوایا کہ اگر آپ نہیں آسکتیں تو کیا میں آپ سے ملاقات کیلئے آسکتا ہوںتو وینا ملک نے جواب بھجوایا کہ ہاں اگر آپ آنا چاہتے ہیں تو آجائیں مجھے کوئی اعتراض نہیں ہو گا۔ مولانا بتاتے ہیں کہ میں نے ایک تبلیغی ساتھی کو ساتھ لیا اور وینا ملک اور اس کے شوہر اسد خٹک سے ملاقات کیلئے اس کے گھر جا پہنچا،

ملاقات کے دوران میں نے وینا ملک سے کہا کہ’’بیٹی آپ کو شادی مبارک ہو، اللہ تعالیٰ آپ کو اچھی ماں بنائے،اچھی بیوی بنائے، مجھے بہت خوشی ہوئی کہ آپ کا گھر آباد ہو گیا، میں اخباروں میں جب بھی پڑھتا تھا یا لوگوں سے جب بھی آپ کی برائی سنتا تھا تو میں آپ کیلئے دعا کیا کرتا تھا، میری کوشش تھی کہ کسی طرح آپ سے ملاقات ہو جائے، آج آپ کے ساتھ ملاقات ہو گئی، اللہ مبارک کرے‘‘۔

مولانا بتاتے ہیں کہ میرے یہ الفاظ سننے کے بعد میں نے وینا ملک کی آنکھوں میں نمی تیرتی دیکھی، کچھ دیر توقف کے بعد میں اور میرا ساتھی واپس آگئے اور تبلیغی دورے پر دبئی سے جبوتی روانہ ہو گئے۔جبوتی سے تبلیغی دورہ مکمل کر کے جب میں دبئی واپس پہنچا تو وینا ملک اپنے شوہر اسد خٹک کے ہمراہ مجھ سے ملاقات کیلئے آگئی۔طارق جمیل بتاتے ہیں کہ ملاقات کے دوران

وینا ملک نے ان سے کہا کہ ’’مولانا آپ نے میری زندگی بدل دی‘‘تو میں نے جواب میں کہا کہ ’’بیٹا میں نے توآپ کو کچھ نہیں کہا، نہ کوئی نصیحت، نہ جائز ،نہ ناجائز کی تلقین‘‘ تو وینا ملک کا کہنا تھا کہ ’’نہیں آپ نے کچھ نہیں کہا مگر مجھے بیـٹی کہا، کیا آپ جیسے لوگ میری جیسی کو بیٹی کہہ سکتے ہیں؟‘‘۔ مولانا بتاتے ہیں کہ جب میں نے وینا ملک کو بیٹی کہہ کر پکارا تو

اس کے جسم میں بیٹھے ہوئی حرکت ہوئی اور اگلے ہی لمحے باتیں کرتے ہوئے وینا کی آنکھوں میں آنسو آگئے۔ مولانا طارق جمیل نے بیان کرتے ہوئے بتایا کہ وینا ملک سے دوسری ملاقات میں وینا ملک کا کہنا تھا کہ ’’میری جیسیوں کو بیـٹی کون کہتا ہے، ماں باپ بھی بیٹی کہنا چھوڑ دیتے ہیں، آپ نے مجھے بیٹی کہا ، میری زندگی بدل گئی، میں نے اپنے خاوند سے شادی کے وقت کہا تھا کہ

میں شادی کے بعد فلمیں نہیں چھوڑوں گی مگر آپ سے ایک ملاقات کے بعد میری زندگی بدل گئی ہے ، میں آپ سے وعدہ کرتی ہوں کہ جو دوپٹا میرے سر پر اس وقت ہے یہ موت کے وقت ہی اترے گا۔مولانا طارق جمیل نے کہا کہ جب میں دبئی سے واپس پاکستان پہنچا تو لوگ میرے پیچھے پڑ گئے اور طعنہ و تشنیع کرنے لگے کہ مولانا آپ وینا ملک سے ملے، آپ وینا سے ملے،

وہ تو ایسی لڑکی ہے وہ تو ویسی لڑکی ہے،بات صرف یہیں ختم نہ ہوئی بلکہ ٹی وی والوں نے مجھے بذریعہ فون کال لائیولیتے ہوئے سوال داغ دیا کہ ’’آپ وینا ملک سے ملے؟‘‘تو میں نے جواب دیتے ہوئے کہا میرے نبی ﷺ نے گناہ سے نفرت سکھائی ہے گناہ گار سے نہیں،ہمیں ظلم سے نفرت کرنی چاہئے، ظالم سے نہیں، ہمیں شراب سے نفرت کرنی چاہئے، شرابی سے نہیں، ہمیں فحاشی سے نفرت ہے فحاشی کرنے والے سے نہیں،ہماری کوشش ہونی چاہئے کہ وینا ملک کو اللہ تعالیٰ سیدھا راستہ دکھا دیں۔

موضوعات:



کالم



آرٹ آف لیونگ


’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…

ڈنگ ٹپائو

بارش ہوئی اور بارش کے تیسرے دن امیر تیمور کے ذاتی…