جمعرات‬‮ ، 26 دسمبر‬‮ 2024 

برصغیرکاوہ کون سا مسلمان سپہ سالار ہے جسےامریکی اپنی آزادی کا ہیرو مانتے ہیں۔۔جان کر دنگ رہ جائیں گے؟

datetime 21  فروری‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیـٹرنگ ڈیسک)امریکیوں نے برصغیر کے عظیم سپہ سالار حیدر علی جو ٹیپو سلطان کے والد تھے کو امریکی جنگ آزادی کا ہیرو قرار دے دیا۔تفصیلات کے مطابق لسٹ ورس نامی ایک ویب سائٹ نے ان دس سپہ سالاروں کی فہرست مرتب کر کے جاری کی ہے جس میں انہوں نے ان غیر ملکی جنگجوؤں کا تذکرہ کیا ہے جنہوں نے امریکا کی سرزمین سے دور رہ کر امریکا کی جنگ آزادی میں اہم کردار ادا کیا ۔

یاد رہےکہ امریکا کی جنگ آزادی 1765 سے 1783 کے درمیان لڑی گئی جوبرطانوی تسلط کے خلاف تھی۔ اس جنگ میں امریکیوں نے برطانویوں کو شکست فاش دے کر اپنے ملک سے نکال پھینکا تھا۔ویب سائٹ پر جاری مضمون کے مصنف مارک اولیور کے مطابق امریکا کی یہ جنگ صرف امریکا کی سرزمین پر نہیں بلکہ دنیا کے ہر اس حصے میں لڑی گئی جہاں انگریزوں نے اپنا تسلط جما رکھا تھا۔ اس جنگ میں جن غیر ملکی سپہ سالاروں نے امریکیوں کا ساتھ دیا ان میں حیدر علی سر فہرست ہیں۔ مضمون کے مطابق حیدر علی نے انگریزوں کے خلاف فرانسیسی مددحاصل کر کے ان کو شدید زک پہنچائی تھی۔ واضح رہے کہ اس سے قبل بھی کئی مورخین برصغیر کو امریکی جنگ آزادی کا آخری میدان قرار دے چکے ہیں جہاں انگریزوں کو عبرت ناک شکست اٹھانی پڑی اور برطانوی گرفت نوآبادیات سے کمزور ہونا شروع ہو گئی اور وہ اتنے محاذوں پر یکساں توجہ نہ دے سکے جس کا فائدہ امریکیوں کو اپنی جنگ آزادی میں حاصل ہوا اور انہوں نے برطانوی سامراج سے چھٹکارا حاصل کر لیا۔

موضوعات:



کالم



کرسمس


رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…