بدھ‬‮ ، 25 دسمبر‬‮ 2024 

حضرت موسیٰ ؑ کیلئے پھوٹنے والےچشمے صدیوں بعد بھی آج کہاں اور کس حال میں ہیں؟ سائنسدان حیران رہ گئے

datetime 14  فروری‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

قاہرہ (مانیٹرنگ ڈیسک) مصر کے صوبہ سیناء میں وہ چشمے اللہ تعالیٰ کی قدرت سے آج تک موجود ہیں جنھیں اللہ رب العزت نے حضرت موسی علیہ السلام کے لیے جاری فرمائے تھے تا کہ ان کی قوم ان سے پانی پی سکے۔ اس علاقے کا نام “عيون موسى” ہے۔ موسی علیہ السلام کی قوم سفر کر کے “بئرِ مر” کے علاقے میں آئی اور پھر وہاں سے “ایلیم” تک پہنچی۔

یہاں پر 12 چشمے اور کھجور کے 70 درخت تھے، اس لیے ان لوگوں نے یہاں پانی کے پاس ہی پڑاؤ ڈالا۔العربیہ کے مطابق ماہر آثاریات ڈاکٹر عبدالرحيم ريحان کاکہ بئرِ مر اس وقت عیون موسی کے علاقے سے 11 کلومیٹر شمال مشرق میں واقع ہے۔ جہاں تک ايليم کے علاقے کا تعلق ہے تو وہ موجودہ عیون موسی کے علاقے میں ہی واقع ہے۔ ڈاکٹر عبدالرحیم کے مطابق ان چشموں کی تعداد بنی اسرائیل کے قبیلوں کی تعداد کے برابر تھی۔ ہر قبیلہ اللہ کے نبی یعقوب علیہ السلام کے ایک بیٹے کی نسل سے تعلق رکھتا تھا۔ یہ حضرت یوسف علیہ السلام کے بھائی تھے اور ان کی تعداد 12 ہی تھی۔عالمی ماہر فلپ مائرسن کی جانب سے کی جانے والی تحقیق سے ثابت ہوا ہے کہ نہر سوئز سے لے کر عیون موسی تک کا علاقہ انتہائی بنجر اور خشک ہے۔ اس سے تصدیق ہو جاتی ہے کہ بنی اسرائیل کی قوم یہاں سے گزرتے ہوئے شدید پیاس کا شکار ہو چکی تھی جس کے بعد یہ چشمے ان کے لیے ہی پھوٹے تھے۔ اس علاقے میں اب 4 چشمے واضح طور پر موجود ہیں۔ ان میں دو میں پانی ہے۔ ان میں ہر چشمے کا قطر 4 میٹر ہے۔ بقیہ چشمے مٹی کے ڈھیروں کے نتیجے میں گُم ہو گئے ہیں۔ ان کی دریافت کے لیے ارضیاتی سروے کی ضرورت ہے تا کہ مٹی کے نیچے چٹان کی سطح تک پہنچا جا سکے جہاں بقیہ چشمے پائے جاتے ہیں۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…