ہفتہ‬‮ ، 02 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

ہارون الرشیداور حاضر جواب

datetime 16  ‬‮نومبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

امیرالمومنین خلیفہ ہارون الرشید نہایت حاضر جواب شخص تھا۔ ایک روز اس نے کہا کہ میری تمام عمر میں تین شخصوں نے گفتگو میں مجھ پر غلبہ حاصل کیا۔اول مادر فضل سہیل جو کہ اس کے ماتم میں نہایت گریہ زاری کرتی تھی۔

میں نے اس سے کہا کہ اس کے بجائے میں تیرا بیٹا ہوں اور تجھ کو اس سے زیادہ عزت و احترام اور آسائش و آرام کے ساتھ رکھوں گا، اس نے کہا، ایسے فرزند کی موت پر جس کے باعث مجھے تیرے جیسا بااقبال و فرمانبردارفرزند ہاتھ آئے، کیوں گریہ و زاری نہ کروں۔دوسرے ایک سیاح نے مصر میں دعویٰ پیغمبر کیا اور کہا کہ میں موسیٰ بن عمران ہوں۔ اس کو میرے پاس لایا گیا۔ میں نے کہا کہ موسیٰ بن عمران کے پاس تو معجزات تھے۔ یدبیضاء اور عصاء وغیرہ تو بھی کوئی معجزہ دکھلا۔ اس نے کہا موسیٰ نے معجزات اس وقت دکھائے تھے جب فرعون نے دعویٰ خدائی کیا اور کہا ’’انا ربکم الاعلیٰ‘‘ تو بھی دعویٰ کر، تاکہ میں معجزات دکھاؤں۔تیسرے ایک علاقہ کے ایک دہقان میرے پاس اس علاقہ کے حاکم کی شکایت لائے۔ میں نے کہا وہ شخص تو عالم و عادل اور پارسا و امین ہے۔ انہوں نے کہا کہ ’’واجب ہے کہ اس کے عدل کا فائدہ تمام خلق کو پہنچایا جائے، نہ کہ صرف ہم ہی اس کے فائدے کے ساتھ مخصوص رکھے جائیں اور دوسرے لوگ اس کے عدل و امانت اور علم و پارسائی کے فوائد سے محروم رہیں۔

موضوعات:



کالم



آرٹ آف لیونگ


’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…

ڈنگ ٹپائو

بارش ہوئی اور بارش کے تیسرے دن امیر تیمور کے ذاتی…