جمعہ‬‮ ، 22 مئی‬‮‬‮ 2026 

سویڈن میں ایک ایسی دوکان کھولی گئی ہے جو بنا عملے کے 24 گھنٹے کام کرے گی

datetime 7  مارچ‬‮  2016 |

سویڈن(نیوز ڈیسک)سویڈن میں ایک ایسی دوکان کھولی گئی ہے جو بنا عملے کے 24 گھنٹے کام کر رہی ہے۔ آئی ٹی ماہر روبرٹ الیاسن کے مطابق ایسی دکان کھولنے کا خیال انہیں تب آیا جب وہ چھوٹے شہر ویکن میں رات کے وقت بچے کے لئے کھانا نہیں خرید سکے تھے کیونکہ تمام دکانیں بند تھیں، اس لئے انہوں نے ایسی دکان کھولنے کا فیصلہ کیا جس کے لئے عملے کی ضرورت نہیں ہے۔اس دکان میں خریداری کرنے کے لئے گاہک کو دکان کی ویب سائٹ پر رجسٹریشن کرنا ہوتا ہے اور پھر اپنے موبائل فون پر خصوصی ایپلی کیشن ڈؤ ن لوڈ کرنی ہوتی ہے، دکان کا دروازہ موبائل فون کے ذریعے کھلتا ہے، اندر جاکے گاہکوں کو ضروری اشیا لے کے اس کا بارکوڈ فون کے ذریعے سکین کرنا ہوتا ہے جس کے بعد بینک کارڈ کے ذریعے قیمت ادا کی جا سکتی ہے، اس دکان میں صرف لوڈر اور شیلفس پر سامان رکھنے والے کارکن کام کرتے ہیں،چوری سے بچنے کے لئے دکان میں 6 سی سی ٹی وی کیمرے نصب کئے گئے ہیں، اب تک اس دکان میں چوری کا کوئی واقعہ پیش نہیں آیا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پانچ سو ڈالر


وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…