جمعہ‬‮ ، 22 مئی‬‮‬‮ 2026 

زندگی میں کامیابی کیسے حاصل کی جائے ،سائنسدانوں کے بہترین اورآسان مشورے

datetime 10  جون‬‮  2015 |

وقت مٹھی میں باندھ لیں:
کہا جاتا ہے وقت جس کے ہاتھ میں ہے زمانے اس کے قدموں میں ہے۔ہم اگر تاریخ انسانی اٹھا کر دیکھیں اور اس میں دنیا کے 100کامیاب ترین انسانوں کی فہرست نکالیں اور ان کی شبانہ روز زندگی کا مطالعہ کریں تو 95فیصد لوگوں میں ایک شے مشترک ہو گی اور وہ ہے وقت کی قدر۔ جو لوگ وقت کا استعمال سیکھ گئے یا جنہوں نے وقت کی اہمیت کو پا لیا وہ کامیابی کے ٹریک پر آ گئے اور رفتہ رفتہ کامیاب انسانوں کی صف میں شامل ہو گئے۔ مثلاََآپ ڈاکٹر اور انجینئر بننا پسند کرتے ہیں مگر حقیقت یہ ہے اس کے لیے وقت صرف کرنا اہم ہے‘ ایک ڈاکٹر یا ایک انجینئر کواس مقام تک پہنچنے کیلئے روزانہ 20,20گھنٹے مطالعہ کرنا پڑتا ہے اور تب کہیں جا کر وہ ڈاکٹر یا انجینئر بنتا ہے۔ آپ آج سے تہیہ کر لیں وقت کو ضائع نہیں کرنا‘ گھنٹو ں انٹر نیٹ پر بیٹھ کر دوستوں سے فضول گپ شپ نہیں کرنی‘ ٹی وی کے سامنے بیٹھ کر گھنٹوں ڈرامے‘ فلمیں اور کھیلوں سے لطف اندوز نہیں ہونا‘ یہ صرف وقت کا ضیاع ہے۔ فون پر دوستوں‘ عزیز رشتے داروں سے گھنٹوں گفتگو نہیں کرنی‘ چوکوں‘ چوراہوں اور تھڑوں پر دوستوں کے ساتھ مل کر گل چھرے نہیں اڑانے بلکہ اس وقت کو مثبت سرگرمی میں صرف کرنا ہے۔ آپ ارادہ کر لیں آپ یہ وقت کوئی کام سیکھنے‘ مطالعہ کرنے‘ تحقیق کرنے اور کچھ نہ کچھ تخلیق کرنے میں صرف کر یں گے۔ یقین کیجئے آپ کا یہ ارادہ آ پ کو روشنی کی طرف لے جائے گا۔
جوہر کی تلاش:
کامیاب زندگی کے راستے کی دوسری رکاوٹ جوہر کی عدم تلاش ہے۔ یہ جوہرہے کیا؟ یہ انسان کے اندر چھپی وہ خوبی ہے جس تک رسائی ہر انسا ن کے بس کی بات نہیں۔ اللہ تعالی نے ہر انسان کے اندر کوئی نہ کوئی کمال ضرور رکھا ہے‘ دنیا کا کوئی انسان صفات سے خالی نہیں‘ اسی طرح دنیا کا ہر انسا ن اپنے اندر ایک ایسی خوبی رکھتا ہے اگراسے اس خوبی کا علم ہو جائے‘ وہ اس خوبی کو تلاش کر لے اور پھر اس کو زندگی کا نصیب العین بنالے تو یقین کیجئے وہ کبھی گم نام زندگی نہیں گزار سکتا ۔ مثلاََ ہمارے نوجوان بہترین آرٹسٹ ہوتے ہیں‘ بہترین رائٹر ہوتے ہیں‘ ٹیکنیکل ذہن رکھتے ہیں‘ وہ جانے انجانے میں یہ شوق پورا کرتے رہتے ہیں لیکن جب یہ عملی زندگی میں قدم رکھنا چاہتے ہیں تو پہلے ان کو کوئی راہ سجھائی نہیں دیتی‘ اگر راہ مل بھی جائے تو یہ کسی اور راہ کا انتخاب کر لیتے ہیں لیکن اگر یہ اپنی اس خوبی کو تلاش کر لیں اور اسی کو زندگی کا مقصد بنا لیں تو یہ بہت کم عرصے میں کامیاب ہو سکتے ہیں۔
بے کار چیزیں ٹھکانے لگا دیں:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پانچ سو ڈالر


وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…