بدھ‬‮ ، 27 اگست‬‮ 2025 

لنگور ی اشارے کیا ہیں؟‎

datetime 8  مئی‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

یہ بھی بڑا دلچسپ امر ہے کہ لنگوروں کی دنیا میں کچھ اشاروں کا ہر مرتبہ ایک ہی مطلب ہوتا ہے مثلاً پیٹھ پر سوار ہو جاؤ‘ یہاں خارش تو کرو‘ چلو ایک دوسرے کو خارش کریں‘ شاباش اٹھو یہاں سے اور فلرٹ نہیں کرو گے میرے ساتھ۔۔۔ اس سلسلے میں سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ اگر کوئی لنگور دوسرے لنگوروں کو دِکھاتے ہوئے اپنے ہاتھ میں پکڑے ہوئے پتوں کو ہلکے ہلکے کاٹتا ہے تو اس کا صرف ایک ہی مطلب ہوتا ہے کہ وہ جنسی توجہ چاہتا یا چاہتی ہے۔اسی طرح لنگوروں کے کئی اشارے ایسے ہی جو ہیں تو بڑے واضح تاہم ان سے مراد ایک سے زیادہ چیزیں ہو سکتی ہیں۔مثلاً اگر ایک لنگور دوسرے کا ہاتھ پکڑتا ہے تو اس کا مطلب ہو سکتا ہے کہ ’ایسا نہ کرو،‘ ’میری پیٹھ پر سوار ہو جاؤ،‘ یا ’مجھ سے دور ہٹو۔تحقیق سے یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ اگرچہ لنگوروں کے کئی اشارے بہت لطیف اور ڈھکے چھپے ہوتے ہیں مثلاً جب بسورتے ہوئے ننھے لنگور کی ماں اْسے اپنا پاؤں دکھاتی ہے تو اس کا ایک ہی مطلب ہے کہ رونا بند کرو اورمیری کمر پر سوار ہو جاؤ۔سائنسدانوں کی اس تحقیق سے دنیا کو جوسب سے بڑا پیغام ملتا ہے وہ یہی ہے کہ کائنات ارضی میں صرف انسان ہی آپس میں بات چیت نہیں کر سکتے بلکہ دنیا میں ایک اور مخلوق بھی ہے جو بامعنی ابلاغ کر سکتی ہے۔ہاں یہ بھی دلچسپ امر ہے کہ لنگوروں میں بعض اشارے انسانوں کے اشاروں سے ملتے جلتے ہیں۔ مثلاً اگر لنگور اپنا ہاتھ سر کے بالوں میں ڈال کر ناخن آپس میں ٹکرائے تو اس کا مطلب ہوتا ہے وہ اپنے لنگور بھائی کو سرسے جوئیں نکالنے کا کہہ رہا ہے۔ اگر کسی لنگور کو کوئی فکر لاحق ہو جائے تو وہ ماتھے پر سر رکھ کر بیٹھ جاتا ہے۔ اگر خطرہ محسوس ہو تو چوکنا ہو کر دوسرے ساتھیوں کو آگاہ کرتا ہے۔ لنگوروں کی اشاروں اور کنایوں کی اس زبان کا انسان سے مطابقت رکھنے یہ بھی ثابت کرتا ہے کہ لنگور دنیا کا واحد جانور ہے جو کسی نہ کسی حد تک انسانی خاصیت کا حامل ہے مگر یہ سوال آج بھی اپنی جگہ کھڑا ہے کہ انسان میں لنگوروں کی کتنی خاصیت پائی جاتی ہے؟؟

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سنت یہ بھی ہے


ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…