انسانی اشارے اپنے اندر جہانِ معنی رکھتے ہیں‘ ہاتھ اور آنکھ کے اشاروں سے انسان بہت مشکل بات بڑی آسانی سے کہہ ڈالتا ہے اور مشکل سے مشکل بات آسانی سے سمجھا دیتا ہے۔بندر یا لنگورکو حضرت انسان ہی کی ایک بگڑی شکل سمجھا جاتا ہے اور اس کے اشارے بھی بڑے دلچسپ اور معنی خیز ہوتے ہیں۔ کہا یہ جاتا ہے کہ لنگوروں میں پانچ ہزار زائد مختلف اشارے ہوتے ہیں اور یہ ان پانچ ہزار سے زائد اشاروں سے اپنے ہم نسل بھائیوں کو مخاطب کرتے اور بات سمجھاتے ہیں۔ لنگوروں کے ان اشاروں کا کسی دوسری نسل کیلئے سمجھنا انتہائی مشکل ہے مگر اب سائنس دان کھوج لگانے کے بعداس امر تک پہنچ چکے ہیں کہ جنگلی چمپنزی یا لنگورکے کس اشارے کا کیا مطلب ہے اور وہ اپنی نسل سے اشاروں کنایوں میں کیا بات کرتے ہیں۔ بنیادی طور پر جنگلی لنگوروں کی زبان صرف 66 اشاروں پر مشتمل ہوتی ہے اور ان اشاروں کی مدد سے وہ 19 خاص پیغامات ایک دوسرے تک پہنچاتے ہیں
لنگور ی اشارے کیا ہیں؟
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں