شمالی وزیرستان، سیکیورٹی فورسز نے 4 دہشتگرد ہلاک کردئیے
راولپنڈی(این این آئی)شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز اور دہشتگردوں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں4دہشتگرد ہلاک ہوگئے۔آئی ایس پی آر کے مطابق فائرنگ کا واقعہ شمالی وزیرستان کے علاقے اسپین وام میں پیش آیا۔ہلاک دہشتگردوں سے اسلحہ و گولہ بارود برآمد کرلیا گیا ہے، دہشتگرد سیکیورٹی فورسز کے خلاف دہشتگردانہ سرگرمیوں میں ملوث تھے۔