منگل‬‮ ، 04 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

گرینڈ جامع مسجد بحریہ ٹائون میں نمازجمعہ کے بعد رسول اکرمؐ کے موئے مبارک کی زیارت

datetime 21  اکتوبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور ( این این آئی) گرینڈ جامع مسجد بحریہ ٹائون لاہور میں نمازجمعہ کے بعد رسول اکرمؐ کے موئے مبارک کی زیارت کروائی گئی،عاشقان رسول صلی اللہ علیہ والہ وسلم کی بڑی تعداد نے نماز جمعہ تا نماز عصراور خواتین نے نماز عصر تا نماز مغرب زیارت کی۔

زائرین کے لبوں پرجاری درود وسلام سے فضاء معطر رہی۔تفصیلات کے مطابق بحریہ ٹائون انتظامیہ کی جانب سے گرینڈ جامع مسجد بحریہ ٹائون لاہور میں جمع المبارک کے عظیم الشان اجتماع کے بعد آقائے دو جہاں حضرت محمد صلی اللہ علیہ والہ وسلم کے موئے مبارک کی زیارت کا اہتمام کیا گیا۔فضا درود وسلام سے گونجتی رہی۔ نامور اکابرین ،مذہبی رہنمائوں، نامور علمائے کرام سمیت عاشقان رسول کی بڑی تعداد نے بحریہ ٹائون لاہور کی گرینڈ جامع مسجد کا رخ کیا اور موئے مبارک کی زیارت کی۔ممتاز عالم دین مولانا حافظ فضل الرحیم اشرفی نے گرینڈ جامع مسجد بحریہ ٹائون لاہور میں نماز جمعہ پڑھایا اور اپنے خطاب میں موئے مبارک کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔نمازِ جمعہ اور موئے مبارک کی زیارت کے بعد امتِ مسلمہ میں قیامِ امن ،پاکستان کی خوشحالی اور بحریہ ٹائون کی کامیابی کیلئے خصوصی دعائیں مانگی گئیں۔



کالم



دنیا کا انوکھا علاج


نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…