جمعرات‬‮ ، 29 مئی‬‮‬‮ 2025 

نیشنل سیونگز کی طرف سے شریعت کے مطابق مصنوعات کا افتتاح کرنا میرے لئے اعزاز کی بات ہے، اسحاق ڈار

datetime 26  جون‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(این این آئی)وفاقی وزیر خزانہ و محصولات سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے کہاہے کہ نیشنل سیونگز کی طرف سے شریعت کے مطابق مصنوعات کا افتتاح کرنا ان کیلئے اعزاز کی بات ہے۔وفاقی وزیر خزانہ و محصولات سینیٹر محمد اسحاق ڈار فنانس ڈویژن میں نیشنل سیونگز کی طرف سے سرو اسلامک سیونگز پروڈکٹس کی لانچنگ تقریب سے خطاب کررہے تھے ۔

وزیر خزانہ نے مہمانوں کا پرتپاک استقبال کیا اور کہا کہ نیشنل سیونگز کی طرف سے شریعت کے مطابق مصنوعات کا افتتاح کرنا ان کیلئے اعزاز کی بات ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ اقدام اسلامک فنانسنگ کو فروغ دینے کے حکومتی فیصلے کے مطابق ہے اور یہ مصنوعات شریعت کے اصولوں کے مطابق محفوظ سرمایہ کاری کے مواقع کی مسلسل عوامی ضروریات کو پورا کریں گی۔وزیر خزانہ نے کہا کہ حکومت اسلامی مالیات کو فروغ دینے اور 5 سال کی مدت کے اندر پاکستان میں سود سے پاک نظام قائم کرنے کے عزم کا اظہار کرتی ہے۔

انہوں نے شرکاء کو بتایا کہ حکومت نے اس مقصد کے لیے ایک اعلیٰ سطحی اسٹیئرنگ کمیٹی بھی تشکیل دی ہے جس کی سربراہی گورنر اسٹیٹ بینک کریں گے اور اس کی نگرانی خود وزیر خزانہ کر رہے ہیں۔ کمیٹی کو شریعت کے مطابق معیشت کی ہموار منتقلی کو یقینی بنانے کا پابند بنایا گیا ہے۔آخر میں، وزیر خزانہ نے اس کامیابی پر فنانس ڈویژن اور نیشنل سیونگز کی ٹیموں کوسراہا، کیونکہ یہ لانچ پاکستان میں پہلی بار حکومتی سطح پر شریعہ کمپلائنٹ ریٹیل پراڈکٹس کی نشاندہی کرے گی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



نوے فیصد


’’تھینک یو گاڈ‘‘ سرگوشی آواز میں تبدیل ہو گئی…

گوٹ مِلک

’’تم مزید چارسو روپے ڈال کر پوری بکری خرید سکتے…

نیوٹن

’’میں جاننا چاہتا تھا‘ میں اصل میں کون ہوں‘…

غزوہ ہند

بھارت نریندر مودی کے تکبر کی بہت سزا بھگت رہا…

10مئی2025ء

فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…