لاہور( این این آئی)فیڈرل بورڈ آف ریونیو کی درخواست پر بینکس اور دیگر دفاتر 27، 28 اور 30 جون 2023 کو ٹیکس وصولیوں کی کلیئرنگ کے لیے کھلے رہیں گے،کسٹمز کے دفاتر 24 جون سے30 جون کی شب تک کھلے رہیں گے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق آج منگل27 جون کو تمام متعلقہ بینکس اورفیلڈ آفس صبح 9:00 بجے سے رات8:00 بجے تک کھلے رہیں گے۔
بدھ 28جون کو بینک کلیئرنگ کیلئے صبح 9 بجے سے دوپہر 2 بجے تک کھلے رہیں گی۔ نیشنل بینک کسٹم ہائوس برانچ 30 جون کو 9 بجے سے ساڑھے 5 بجے تک کھلی رہے گی۔کسٹمز کی جانب سے ڈیوٹیز اور ٹیکسز کی وصولی کے لیے ملک بھر میں کسٹمز دفاتر ہفتہ، اتوار اور عید کی تعطیلات میں کھلے رہیں گے۔فیلڈ دفاتر کھلے رہنے سے متعلق سرکلر جاری کر دیا گیا ہے۔ کسٹمز کے فیلڈ دفاتر 24 اور 25 جون کوہفتہ وار چھٹیوں کے دوران بھی کھلے رہے ۔عید کی چھٹیوں کے دوران بھی کسٹمز کے فیلڈ آفس کھلے رہیں گے۔ کسٹمز کے دفاتر 24 جون سے30 جون کی شب تک کھلے رہیں گے۔یہ فیصلہ تجارتی سرگرمیوں کی سہولت اور ریونیو وصولی بڑھانے کیلئے کیا گیا ہے۔