سرگودھا(این این آئی)سرگودھا میں تحریک انصاف کے کپتان کی ایک اور وکٹ گرنے سے انہیں خیرباد کہہ کر سیاسی راہیں جدا کرنے والوں کی تعداد دس ہو گئی جس میں جیل بھر تحریک کے اسیران بھی شامل ہیں۔
زرائع کے مطابق سرگودھا میں تحریک انصاف کے کپتان کی وکٹیں گرنے کا سلسلہ تیزی سے جاری ہے جس میں گزشتہ روز جیل بھرو تحریک کے اسیر امیدوار قومی اسمبلی حلقہ این اے 82 پیر فاروق بہاوالحق شاہ نے 9 مئی کے واقعات کی پرزور مذمت کرتے ہوئے پی ٹی آئی کو خیرباد کہہ دیا جنہوں نے ویڈیو پیغام میں 9 مئی کو جناح ہاؤس اور یاد گار شہداء سمیت جلاؤ گھیراؤ کے واقعات کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاک فوج ہمارا فخر ہے جس کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔ انہوں نے پی ٹی آئی سے علیحدگی کا اعلان کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ پاک پاکستان اور اس کے اداروں کو سلامت اور محفوظ رکھے۔اس طرح سرگودھا میں تحریک انصاف کے کپتان کی یکے بعد دیگرے وکٹوں کے گرنے سے کپتان کو خیرباد کہہ کر راہیں جدا کرنے والوں کی تعداد دس ہو گئی۔