اسلام آباد (این این آئی)پاکستان تحریک انصاف کے سرگودھا سے تعلق رکھنے والے پیر فاروق بہاء الحق نے پارٹی چھوڑنے کا اعلان کردیا۔ایک بیان میں پیر فاروق بہاء الحق نے کہا کہ 9 مئی کو جناح ہائوس اور شہدا کے مجسموں کو جلانے کے عمل کی مذمت کرتا ہوں۔انہوں نے کہا کہ پاک افواج ہمارا فخر ہے، تحریک انصاف سے علیحدگی کا اعلان کرتا ہوں۔