بیجنگ(این این آئی )چین کے شمالی ضلع میں ریستوران میں دھماکے سے 31 افراد ہلاک ہوگئے۔میڈیارپورٹس کے مطابق دھماکے کے بعد ریستوران میں آگ لگ گئی، جس سے 7 افراد شدید زخمی بھی ہوئے ۔ غیرملکی میڈیا کے مطابق حکام کا کہنا تھا کہ آگ پر قابو پالیا ہے، واقعہ کے سبب علاقے میں ٹریفک کا داخلہ بند کردیا گیا ہے۔سرکاری میڈیا کے مطابق ریستوران میں گیس لیکیج کے باعث اس وقت دھماکا ہوا جب لوگ بار بی کیو سے لطف اندوز ہورہے تھے۔