بدھ‬‮ ، 05 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

ایف آئی اے گوجرانوالہ نے 2 انسانی اسمگلرز کو گرفتار کرلیا

datetime 21  جون‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

گوجرانوالہ (این این آئی) ایف آئی اے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ گوجرنوالہ سرکل نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے 2 انسانی اسمگلرز کو گرفتار کر لیا۔ترجمان ایف آئی اے کے مطابق دونوں گرفتار ملزمان یونان میں ہونے والے حالیہ کشتی حادثے سے میں ملوث ہیں

ان انسانی اسمگلرز میں محسن جاوید اور شرافت علی شامل ہیں، ملزمان کو گوجرانوالہ سے گرفتار کرکے مقدمہ درج کر لیا گیا ہے اور ان سے مزید تفتیش شروع کر دی گئی ۔ایف آئی اے ترجمان نے بتایا کہ ملزمان نے کشتی حادثے کے ایک متاثرہ شخص کو یورپ بھجوانے کیلئے 25 لاکھ روپے ہتھیائے اور متاثرہ شخص عمیر یحییٰ لیبیا سے اٹلی جاتے ہوئے کشتی حادثے میں جاں بحق ہوگیا۔ادھر یونان کشتی حادثے میں زندہ بچ جانے والے 12 خوش نصیب پاکستانیوں میں گجرات کا عظمت بھی شامل ہے،عظمت اپنے مال مویشی بیچ کر یورپ کے لیے نکلا تھا۔عظمت کے بھائی نے کہاکہ ایجنٹ سے 24 لاکھ میں بات طے ہوئی، عظمت مارچ کی 30 تاریخ کو گھر سے نکلا تھا، لیبیا پہنچنے پر ایجنٹ نے 12لاکھ کی رقم وصول کی۔عظمت کے بھائی نے بتایا کہ لوگوں کو کئی کئی دن بھوکا رکھا جاتا تھا، مزید رقم دینے پر کھانا پانی دیا جاتا تھا، اٹلی پہنچنے سے پہلے ہی ایجنٹ نے جھوٹ بولا کہ عظمت اٹلی پہنچ گیا ہے، باقی رقم لے آؤ۔عظمت کے بھائی نے کہا کہ جب حادثے کا علم ہوا تو ایجنٹ کے گھر گئے تو وہ موجود نہیں تھا۔



کالم



دنیا کا انوکھا علاج


نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…