ٹیکساس(این این آئی)امریکی ریاست ٹیکساس میں طوفانی بگولہ اپنے پیچھے تباہی کی داستان چھوڑگیا۔میڈیارپورٹس کے مطابق پیریٹن قصبے سے ٹکرانے والے طوفان نے ہرچیزتہس نہس کردی ۔سیکڑوں گھرتباہ ہوگئے۔ گاڑیاں الٹ گئیں۔ سیٹلائٹ تصاویرمیں طوفان سے پہلے اوربعد کی تصاویر میں تباہی واضح طورپردیکھی جاسکتی ہے۔گزشتہ روزآنے والے طوفان سے کم ازکم تین افراد ہلاک اوردرجنوں زخمی ہوگئے تھے ۔