ہفتہ‬‮ ، 30 اگست‬‮ 2025 

اپنی بیٹنگ میں صبر لانے کی کوشش کر رہا ہوں،محمد حارث

datetime 18  جون‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی)وکٹ کیپر بیٹر محمد حارث نے کہا ہے کہ اپنی بیٹنگ میں صبر لانے کی ضرورت ہے اور کیمپ میں اسی پر کام کر رہا ہوں۔محمد حارث نے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ میں بیٹنگ میں تحمل اور ٹھہرا لانے کی کوشش کر رہا ہوں

مجھے بیٹنگ میں صبر کی ضرورت ہے، چوکا چھکا مار سکتا ہوں اب مجھے سنگلز اور ڈبلز بھی لینا ہیں۔انہوں نے کہا کہ اگر میں تحمل کے ساتھ کھیلوں تو35کو 50اور 50کو 70رنز میں تبدیل کر سکتا ہوں،اس کے لیے مجھے گرائونڈ شاٹس کھیلنے کی پریکٹس کرنی ہے اور اس میں بہتری لانی ہے۔محمد حارث نے کہاکہ میری کوشش ہے کہ تینوں فارمیٹس میں پاکستان کی نمائندگی کروں،میں ٹی20اگر تیز کھیلتا ہوں تو اس کا مطلب یہ نہیں کہ میں اسی فارمیٹ میں رہوں،ریشبھ پنت سمیت کئی کیپرز تینوں فارمیٹ میں تیز کھیلنے کی وجہ سے ہیں، ایڈم گلکرسٹ بھی ماضی میں ہر فارمیٹ میں تیز کھیلتے تھے۔محمد حارث نے کہا کہ ویسے انگلینڈ کے جوز بٹلر سے بہت متاثر ہوں اور انہی کو دیکھتا اور سیکھتا ہوں۔محمد حارث نے وکٹ کیپنگ کے شعبے میں آٹومیٹک چوائس محمد رضوان اور دیگر وکٹ کیپرز کے ساتھ مقابلے کے حوالے سے کہاکہ محمد رضوان مجھے بہت متحرک رکھتے ہیں اور سپورٹ کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ جب میں زیرو پر آئوٹ ہو جائوں اور اننگز اچھی نہ ہو تو وہ میرے کمرے میں آ جاتے ہیں،مجھے بتاتے اور سپورٹ کرتے ہیں،کے پی کے میں بھی انہوں نے مجھے بہت موقع دیا۔محمد حارث نے کہاکہ کیپرز میں مقابلہ رہتا ہے اسی لیے اب میں اچھا فیلڈر بننے کے لیے محنت کر رہا ہوں تاکہ مجھے بیٹر کی حیثیت سے بھی کھلایا جائے تو میں خود کو اچھا فیلڈر بھی ثابت کروں اس کے لیے میں بہت پریکٹس کر رہا ہوں۔

محمد حارث کا ماننا ہے کہ پاکستان کے فاسٹ بولرز دنیا کے بہترین فاسٹ بولرز ہیں، نیٹ پریکٹس میں انہیں کھیلنے کی وجہ سے اپوزیشن کے بولرز کو کھیلنے میں آسانی ہوتی ہے، خاص طو پر ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں مجھے اپنے بولرز کو کھیلنے کی وجہ سے بہت فائدہ ہوا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سنت یہ بھی ہے


ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…