لاہور( این این آئی)محکمہ اینٹی کرپشن نے بیورو کریسی کی ٹرانسفرپوسٹنگ میں کروڑوںروپے کی کرپشن کی تحقیقات کا دائرہ وسیع کر دیا ۔ذرائع کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ سابق خاتون اول کی قریبی دوست فرحت شہزادی کے ذریعے ایکسائز میں تعیناتیاں لینے والے افسران کے خلاف چھان بین شروع کر دی گئی ہے ۔
فرحت شہزادی کو ماہانہ رقم دینے والے ایکسائز کے ای ٹی اوز کے خلاف شواہد مل گئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق سابق ای ای ٹی او فرنٹ مینز کے ذریعے فرحت شہزادی کے لئے ماہانہ رقم اکٹھی کرتے تھے ۔ فرحت شہزادی کے ذریعے پوسٹنگ لینے والے پانچ افسران کے خلاف مقدمہ درج ہے ۔ ذرائع کے مطابق مقدمے میں سابق وزیر اعلیٰ عثمان بزدار ، فرحت شہزادی اور بشری بی بی کے بیٹے ابراہیم مانیکا بھی نامزد ہیں ۔