پیر‬‮ ، 23 دسمبر‬‮ 2024 

روس سے 45ہزار ٹن سستا خام تیل پہنچ گیا ،وزیراعظم نے نوجوانوں کو خوشخبری سنا دی

datetime 14  جون‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم شہبا ز شریف نے ایک بار پھر واضح کیا ہے کہ سیاسی استحکام کے بغیر معاشی استحکام ممکن نہیں ،9مئی کے واقعات نے قوم کو رنجیدہ اور شرمسار کیا ہے ، جو قومیں شہدا اور غازیوں کو بھول جائیں وہ زندہ نہیں رہتیں، رجیم چینج کے جھوٹے دعویداروں کا جھوٹا پراپیگنڈا بے نقاب ہو گیا ہے ، روس سے 45ہزار ٹن سستا خام تیل پہنچ گیا ،

آئی ایم ایف کی تمام شرائط پوری کر دی ہیں ، معاہدہ جلد ہو جائے گا، نوجوانوں کے لئے لیپ ٹاپ سکیم جولائی سے دوبارہ شروع ہو جائے گی، حکومت نے بجٹ میں عوام کو ریلیف فراہم کیا ہے، ملک کو مشکلات سے نکالیں گے،اسلام آباد میں سالڈ ویسٹ کانظام متعارف کرایا جائے گا۔ وہ بدھ کو کیپٹن کرنل شیر خان شہید (سابقہ آئی جے پی) روڈ کے ازسرنو تعمیر کے منصوبے کی افتتاحی تقریب سے خطاب کررہے تھے ۔

اس موقع پر افتتاحی تقریب میں وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ ، وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب ، وزیر اعظم کے معاون خصوصی احد چیمہ، رکن قومی اسمبلی طاہرہ اورنگزیب، سابق ارکان قومی اسمبلی حنیف عباسی، ڈاکٹر طارق فضل چوہدری، ملک ابرار ، انجم عقیل خان ، ملک شکیل اعوان اور مسلم لیگ (ن) کے رہنمائوں کے علاوہ چیئرمین سی ڈی اے نور الامین مینگل اور کمشنر راولپنڈی لیاقت چٹھہ اور دیگر متعلقہ محکموں کے افسران اور اہلکاران موجود تھے۔

تقریب میں وزیراعظم نے آئی جے پی روڈ کو کیپٹن کرنل شیر خان شہید نشان حیدر کے نام سے منسوب کرنے کاا علان کیا۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ گزشتہ حکومت کے دور میں ناقص منصوبہ بندی کی وجہ سے یہ منصوبہ تعطل کاشکار رہا،سابق حکومت نے جاری منصوبے بھی ٹھپ کر دیئے تھے۔ منصوبے کی تکمیل پر وزیر داخلہ ، چیئرمین سی ڈی اے ، کمشنر راولپنڈی اور دیگر حکام کو مبارکباد دیتا ہوں، منصوبے پر جس خوبصورتی سے لینڈ سکیپنگ اور باغبانی کی گئی ہے و ہ قابل تعریف ہے۔

دیگر ترقیاتی منصوبوں کے ساتھ ساتھ بھی اسی طرح سبزہ ، درخت اور پھول لگائے جانے چاہئیں۔ انہوں نے کہا کہ شہدا اور غازیوں کویاد رکھنے والی قومیں ہی کامیاب ہوتی ہیں جو قومیں شہدااور غازیوں کو بھول جائیں وہ زندہ نہیں رہتیں، جان کو ہتھیلی پر رکھ کر شہدا نے ملک کا ایک ایک انچ دشمنوں سے بچایا ہے،شہدا اپنے بچوں کو یتیم کر گئے لیکن لاکھوں بچوں کو یتیم ہونے سے بچایا ،وطن سے محبت کرنے والا شہری 9 مئی جیسے واقعات کاسوچ بھی نہیں سکتا ، 9 مئی کے واقعات نے قوم کو رنجیدہ اور شرمسار کیا ہے، 9 مئی کو شہدا کی یادگاروں کی بے حرمتی کی گئی اور ان کے مجسمے جوڑے گئے،شہید کیپٹن کرنل شیر خان کے نام سے منصوبے کو منسوب کرنے کامقصد قوم کو شہدا کی عظیم قربانیوں سے آگاہ کرنا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پچھلی حکومت نے میٹرو اسلام آباد منصوبہ بند کردیا تھا، ہم نےآتے ہی بحال کردیا، تاخیر کے شکا ر دیگر منصوبے بھی جولائی میں مکمل کئے جائیں گے، بجلی سے چلنے والی بسیں بھی 15 جولائی تک پہنچ جائیں گی۔ وزیر اعظم نے کہاکہ3 روٹس پر یہ میٹرو بسیں چل رہی ہیں۔ وزیراعظم نے کہا کہ رجیم چینج کے جھوٹے دعویداروں کا پرپیگنڈا بے نقاب ہو گیا ہے۔جعلی کاغذات لہرا کر اسے سائفر کا نام دیا گیا ۔انہوںنے کہاکہ موجودہ حکومت آئینی اور قانونی طریقے سے عدم اعتماد کے بعد برسر اقتدار آئی ۔

عمران نیازی نے ملک کے وقار کو خاک میں ملانے کی کوشش کی ، ملک کو بدنام کیا اور وقار کو نقصان پہنچایا، عمران نیازی نے پراپیگنڈا کیا کہ روس سے تعلقات کی وجہ سے میری حکومت گرائی گئی، حقائق نے تمام جھوٹے الزامات اور جھوٹے پراپیگنڈے کو زمین بوس کر دیا ہے۔ وزیراعظم نے کہاکہ ہم نے روس سے ایک لاکھ ٹن خام تیل کا معاہدہ کیاہے ۔45ہزار ٹن خام تیل لے کر پہلا جہاز لنگر انداز ہو چکا ہے۔ عمران نیازی کے دور میں تو روس سے کچھ بھی نہیں منگوایا گیا تھا۔ روس سے آنے والا تیل عالمی مارکیٹ سے 15 ڈالر فی بیرل سستا ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کو اس وقت زرمبادلہ ، مہنگائی میں کمی اور عوام کو ریلیف دینے کی ضرورت ہے۔

انہوں نے کہا کہ مشکلات کے باوجود حکومت نے بجٹ میں عوام کو ریلیف دیا ہے، شاندار بجٹ پیش کرنے پر وزیرخزانہ اسحاق ڈار اور اس کی پوری ٹیم کو مبارکباد دیتا ہوں، مشکلات کے باوجود کم از کم اجرت ، تنخواہوں اور پنشن میں خاطر خواہ اضافہ کیا گیا ہے۔ انہوںنے کہاکہ موجودہ اتحادی حکومت تمام مشکلات کا مقابلہ کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے، ملک سے مشکلات سے نکالیں گے۔ وزیراعظم نے کہا کہ سیاسی استحکام کے بغیرکسی ملک میں معاشی استحکام نہیں آ سکتا ، اگر شورش ، سازشیں اور جھوٹا پراپیگنڈاہو گااور قوم کو ورغلایا جائے گا تو کون باہر سے سرمایہ کاری کرے گا اور ملک کے اندر کوئی سرمایہ لگائے گا۔

سابق حکومت نے چار سال میں معیشت کا بیڑہ غرق کر دیا۔ انہوںنے کہاکہ جھوٹے پراپیگنڈے ، سازشی بیانیے اور لوگوں کو تقسیم کرنے سے ملک ترقی نہیں کر سکتا۔ سابق حکومت نے آئی ایم ایف سے معاہدے کی پاسداری نہ کر کے ملک کو نقصان پہنچایا ۔ شہباز شریف نے کہاکہ موجودہ حکومت نے آئی ایم ایف کی تمام شرائط پوری کر دی ہیں، معاہدہ جلد ہو جائے گا۔وزیراعظم نے کہا کہ اگر کسی کے پاس کسی محکمے یا شخصیت کی کرپشن کے ثبوت ہیں تو پیش کرے ، میں ان کی تحقیقات کرائوں گا۔ انہوںنے کہاکہ عمران نیازی نے اپوزیشن کو اپنے دور میں دیوار کے ساتھ لگایا ، چور ڈاکو ،چور ڈاکو کرتا رہا لیکن کرپشن کا کوئی ثبوت نہیں مل سکا، اب توشہ خانہ میں قانون کے مطابق کارروائی ہو رہی ہے تو پراپیگنڈا کررہا ہے۔

عمران نیازی نے کرپشن کے الزامات لگائے لیکن ثبوت نہیں دیئے، عمران نیازی سمجھتے ہیں کہ ان پر کرپشن کے جھوٹے الزامات ہیں تو عدالت میں جائیں ، اپنی بے گناہی ثابت کریں۔ وزیراعظم نے کہا کہ جب موجودہ حکومت نے گندم درآمد کی تو سب سے کم بولی دینے والوں کو بھی مزید قیمتیں کم کرائی گئیں۔ کرپشن کے الزامات لگا کر ماحول کو پراگندا نہ کیا جائے۔ انہوںنے کہاکہ ثبوت ہیں تو دیئے جائیں ، جھوٹا پراپیگنڈا نہ کیاجائے۔ وزیراعظم نے کہاکہ لاہور میں سالڈ ویسٹ کا نظام شروع ہونے کے بعد یہ جنوبی ایشیا کا صاف ستھراشہر بن گیا تھا،یہ سب ٹیم ورک کانتیجہ تھا،سابق حکومت کے دور میں ترکی کی کمپنی کے خلاف کارروائی کی گئی ۔

انہوں نے کہاکہ 8 ہزار لوگ بھرتی کر دیئے گئے تاہم صفائی کا ماحول بد تر ہو گیا۔ انہوں نے کہاکہ اسلام آباد سالڈ ویسٹ کا نظام نہ ہونے کے برابر تھا، جلد اسلام آباد میں سالڈ ویسٹ کا نظام متعارف کرایا جائے گا، اس کے لئے بولی ہو رہی ہے ۔ آج ہی ورک آرڈر جاری کر دیاجائے گا۔ انہوںنے کہاکہ بجٹ میں نوجوان کے لئے لیپ ٹاپ اور دیگر فلاحی اقدامات تجویزکئے گئے ہیں۔ وزیر اعظم نے کہاکہ سرکاری تعلیمی اداروں کے ہونہار طلبا و طالبات کے لئے ایک لاکھ لیپ ٹاپ سکیم کا آغاز جولائی سے ہو گا، ملک بھر کے ہونہار بچے اس سکیم سے مستفید ہوں گے ۔

انہوں نے کہاکہ نوجوانوں کو ہنر مند بنانا ، کاروبار کے لئے سازگار ماحول ، قرضے کی فراہمی اور زراعت کی ترقی ہماری ترجیح ہے۔ انہوں نے کہاکہ گزشتہ حکومت نے نوجوانوں کو گمراہ اور متنفر کرنے کی کوشش کی ، ہم اپنے اقدامات سے ملک کو قائد کا پاکستان اور علامہ اقبال کے خوابوں کی تعبیر بنائیں گے۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیرداخلہ رانا ثنا اللہ نے کہا کہ وزیراعظم شہبازشریف کی صلاحیتوں کے پاکستانی ہی نہیں چین کے عوام بھی معترف ہیں،نوازشریف اور شہباز شریف کی قیادت میں مسلم لیگ (ن) کی حکومت نے دہشت گردی اور لوڈ شیڈنگ کا خاتمہ کیا،پچھلے ایک سال کے دوران ملک کی صورتحال میں بہتری آئی ہے۔ ملک و قوم کی خدمت کا سفر جاری رہے گا۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مسلم لیگ (ن) کے رہنما حنیف عباسی نے کہا کہ وزیراعظم محمد شہباز شریف نے پنجاب سپیڈ کو پاکستان سپیڈ میں تبدیل کر دیا ہے۔ اسلام آبادکی سڑکوں کے لئے 80 ارب روپے دیئے گئے۔ گرین ، بلیو لائن ، اورنج لائن اور ریڈ لائن بسیں چل رہی ہیں۔ مزید 13 روٹس منظور کئے جا چکے ہیں۔ ان کے لئے 30بسوں کی پہلی کھیپ اگلے مہینے پہنچ جائیگی۔ اسلام آباد میں نئے سیکٹر بھی ڈویلپ کئے جا رہے ہیں۔راولپنڈی اسلام آباد میں موجودہ حکومت کی مدت سے اب تک 7 لاکھ سے زائد پودے لگائے جا چکے ہیں۔ کیپٹن کرنل شیر خان شہید روڈ پر 35ہزار پودے لگائے ہیں جن کی دیکھ بھال کنٹریکٹر کرے گا۔ اس روڈ کی از سر نو تعمیر سے ٹریفک کے بہائو میں بہتری اور لوگوں کے لئے آسانی پیدا ہو گی۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…