لاہور ( این این آئی) پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما و سابق وفاقی وزیر حماد اظہر نے کہا ہے کہ بجٹ میں تمام اہداف مصنوعی ہیں اور پچھلے سال کی طرح حقیقت پر مبنی نہیں، معاشی ترقی، ٹیکس کلیکشن، مہنگائی کی شرح، درامدات، ترسیلات زر کے ہدف صرف بجٹ بیلنس کرنے کے لئے لکھے گئے، ان کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں۔
انہوں نے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹ پر اپنے جاری بیان میں کہا کہ سود اداگیوں کی رقم اور نان ٹیکس رونیو میں ہی ایک ہزار ارب کی figure fudging ہے۔وزیر خزانہ نے مہنگائی کم کرنے کا یا ڈوبتی معیشت کو بچانے کا کوئی منصوبہ بیان نہیں کیا۔ صنعتی پیداوار میں خام مال کی امپورٹ پر پابندی اور سکڑتی معیشت کے باعث 25فیصد کمی واقع ہوئی۔
اس کو بحال کیسے کرنا ہے اس پر کوئی جامع منصوبہ سامنے نہیں آیا۔حماد اظہر نے کہا کہ بجٹ میں 8.5ارب ڈالر کا نئے بیرونی قرضوں کا ہدف ہے لیکن آئی ایم ایف کے نا ہوتے ہوئے یہ بھی ممکن نا ہو گا۔لگتا ہے پی ڈی ایم حکومت کا موثر فیصلہ سازی کو کوئی ارادہ نہیں، ان کو معیشت کی نہیں صرف عمران خان کو مینج کرنے کی پرواہ ہے۔