چیئرمین پی ٹی آئی کو سچ بتایا تو سائیڈ لائن کردیا گیا، فردوس عاشق

8  جون‬‮  2023

اسلام آباد(این این آئی)پاکستان تحریک انصاف چھوڑ کر جہانگیر ترین کی نئی جماعت ’استحکام پاکستان پارٹی‘ میں شامل ہونے والی فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی کے گھر سے میرے لیے اچھی خواہشات کا اظہار نہیں تھا، جو جو چیئرمین پی ٹی آئی کے قریب تھا، بشریٰ بی بی کے ماضی سے واقف تھا اسے سائیڈ لائن کیا گیا۔

ایک انٹرویومیں فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ جو کہانیاں آج چھپ رہی ہیں میں نے چیئرمین پی ٹی آئی کو پہلے ہی بتا دیا تھا، واٹس ایپ پر پنجاب حکومت چلائی جا رہی تھی، چیئرمین پی ٹی آئی کو سچ سے آگاہ کیا تو مجھے پارٹی سے سائیڈ لائن کردیا گیا۔فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ میں وقت سے پہلے وہ سب کچھ نہیں کہنا چاہتی تھی جس پر لوگ یقین نہ کریں، آج تمام حقائق سب کے سامنے ا آچکے ہیں،

آج سب کو پتا چل چکا کہ پنجاب میں کیا موج مستی ہو رہی تھی۔انہوں نے کہا کہ اکیلا انسان کامیاب نہیں ہوتا، ٹیم ورک سے کامیابی ملتی ہے، سیاسی لوگ عزت مانگتے ہیں اور عزت کیلئے سیاست کرتے ہیں، جس کا دل صاف ہو اسے مضبوطی سے کھڑے رہنا چاہیے، گھبرا کر شرما کر کوئی قدم نہیں اٹھایا جا سکتا۔ فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ پی ٹی آئی اس لیے نہیں چھوڑی تھی کہ مجھ پر کوئی پرچہ ہے۔

موضوعات:



کالم



تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟


نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…