رباط (این این آئی)امریکی خاتون اول جل بائیڈن نے عرب ممالک کے ایک ہفتے کے دورے کے دوران مراکش کا دورہ کیا جہاں انہوں نے قدیم شہر کے مرکز میں واقع اس تاریخی تعمیراتی شاہکار کو دیکھنے کے لیے بن یوسف اسکول کا دورہ کیا۔
میڈیارپورٹس کے مطابق رباط آمد پر بائیڈن کا استقبال وزیر برائے نوجوانان، ثقافت اور مواصلات محمد المہدی بن سعید، مراکش کی میئر فاطمہ زہرا المنصوری نے کیا۔اس تاریخی اور تعلیمی ادارے کے دورے کے دوران جِل بائیڈن کو اس تاریخی اور تعمیراتی مقام کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔بن یوسف اسکول مراکش اور اندلس کی کاریگری کی ایک شاندار مثال ہے۔ یہ کسی دور میں ایک مذہبی مدرسہ تھا جس میں شمالی افریقہ اور اس سے باہر کے مختلف حصوں سے طلبہ زیور علم سے آراستہ ہونے کے لیے آتے تھے۔ اس کی بنیاد سلطان عبداللہ الغالب نے 1565 میں رکھی تھی۔ اس مدرسے کا نام سلطان المرینی ابو الحسن علی بن عثمان المعروف بن یوسف اس کا نام رکھا گیا تھا۔ انہوں نے چودھویں صدی کے اوائل میں مراکش میں حکومت کی تھی۔