پیر‬‮ ، 21 اپریل‬‮ 2025 

جنوبی پنجاب سے شاید ہی کوئی ایسا شخص اور گھرانہ ہوگا جو ہمارے ساتھ یا ہم اسکے ساتھ رابطے میں نہ ہوں، سردار دوست کھوسہ

datetime 4  جون‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( این این آئی)سابق وزیر اعلیٰ پنجاب و پیپلزپارٹی کے رہنما سردار دوست محمد کھوسہ نے کہا ہے کہ جنوبی پنجاب سے شاید ہی کوئی ایسا شخص اور گھرانہ ہوگا جو ہمارے ساتھ یا ہم اس کے ساتھ رابطے میں نہ ہوں ماسوائے ان چند لوگوں کے جن پر دن کی روشنی میں اور نہ رات کے اندھیرے میں اعتبار نہیں کیا جا سکتا ،ماضی میں (ق) لیگ کا حال سب کے سامنے ہے ،

اگر اب بھی اس طرح کا کوئی سیٹ اپ بن رہا ہے تو اس کا مستقبل پائیدار نہیں ہوتا ، مسلم لیگ (ن) کے بھی 8سے10موجودہ اور سابق اراکین اسمبلی پیپلزپارٹی سے رابطے میں ہیں ، میری اپنے گھر کے اندر بھی کاوشیں جاری ہیں جو ثمر آور ثابت ہوں گی ۔ ایک انٹر ویو میں سردار دوست محمد کھوسہ نے کہا کہ پیپلز پارٹی میں حال ہی میں شمولیت ہوئی ہیں اور مزید ہوں گی ۔

انہوں نے اپنے گھر سے افراد کی پیپلز پارٹی میں شمولیت کرانے کے حوالے سے سوال کے جواب میں کہا کہ جب میں غیروں سے رابطہ کر رہا ہوں تو کیا اپنے خاندان سے بات نہیں کر رہا ہوں گا،آصف زرداری نے نیک تمنائوں کے ساتھ نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے ،ان شا اللہ یہ میرے گھر والے رابطے ثمر آور ثابت ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ جہانگیر خان ترین سے ہمارا بڑا عزت و احترام والا تعلق ہے لیکن اس طرح کے سیٹ اپ کا مستقبل بہت محدود ہوتا ہے ،

اس سے پہلے (ق) لیگ کا حال سب کے سامنے ہے ، اس طرح کے جو سیٹ اپ بنتے ہیں ان کا دیرپا مستقبل نہیں ہوتا، میری آج بھی چند سینئر سیاستدانوں سے ملاقات ہوئی ہے وہ اور ہم ایک ہی نقطہ نظر رکھتے ہیں ۔انہوں نے کہاکہ جہانگیر ترین گروپ کے ساتھ جو پہلے سے لوگ ہیں ان میں سے بھی کئی نے رابطہ کیا ہے، انہوںنے پہلے ہی ماریں کھائی ہوئی ہیں اور ا ب وہ مزید کسی مس ایڈونچر کے متحمل نہیں ہو سکتے ۔ انہوں نے کہا کہ وہ لوگ جو پیپلز پارٹی سے دور ہو گئے یا جنہیں دور کیا گیا ان میں سے بیشتر لوگوں سے رابطے ہیں ۔ انہوںنے بتایا کہ مسلم لیگ (ن) سے نالاں بھی چند لوگ رابطے میں ہیں لیکن پارٹی پالیسی کو دیکھ کر کمٹمنٹ کی جائے گی ،(ن) لیگ سے 8سے 10موجودہ سابقہ اراکین اسمبلی نے رابطہ کیا ہے اور چند دنوںمیں یہ نام سامنے آ جائیں گے۔

موضوعات:



کالم



ڈیتھ بیڈ


ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…

نارمل معاشرے کا متلاشی پاکستان

’’اوئے پنڈی وال‘ کدھر جل سیں‘‘ میں نے گھبرا…