جمعرات‬‮ ، 06 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

40سال سے نہ سونے والے سعودی معمر شخص نے وجہ بتادی

datetime 4  جون‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ریاض (این این آئی )سعودی عرب میں ایک بزرگ حیران کن طور پر 40 سال سے نہیں سوئے۔ بزرگ نے مسلسل 40 سال نیند نہ آنے کی وجہ سے ہونے والی تکلیف بیان کرتے ہوئے کہا کہ میں ذہنی طور پر بیمار، پاگل یا جادوگر نہیں ہوں، لیکن میں ایک ایسا شخص ہوں جو باقی لوگوں کی طرح سو نہیں سکتا۔

میڈیارپورٹس کے مطابق 70 سال کے سعود بن محمد الغامدی نے انکشاف کیا کہ وہ اپنی حالت کی وجہ جاننے کے لیے ہسپتالوں اور متعدد شیوخ کے پاس جا چکے ہیں۔ سعود الغامدی نے بتایا میں ایک ہسپتال گیا جہاں ڈاکٹروں نے میرے لیے علاج تجویز کیا۔ علاج کرانے کے باوجود میری صورت حال میں کوئی تبدیلی نہیں آئی اور میں بدستور تکلیف اور اضطراب کا شکار ہوں ۔ انہوں نے بتایا کہ ڈاکٹروں نے میری حالت کو نفسیاتی ڈپریشن قرار دیا ہے۔معمر شہری نے مزید بتایا کہ ڈاکٹروں کے علاج سے بہتری نہ آنے کے بعد میں اپنی حالت بیان کرنے کے لیے کئی شیوخ کے پاس گیا۔ شیوخ کو اپنا مسئلہ بتایا۔ انہوں نے کہا شیوخ کی ہدایات پر عمل کرنے کے بعد اب نہ سونے کی تکلیف سے گزرنے کے باوجود اچھی زندگی بسر کر رہا ہوں اور اپنا کام بھی کرتا ہوں ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آئوٹ آف سلیبس


لاہور میں فلموں کے عروج کے زمانے میں ایک سینما…

دنیا کا انوکھا علاج

نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…