منگل‬‮ ، 29 جولائی‬‮ 2025 

مردہ قرار دیا گیا شخص 33 برس بعد گھر پہنچ گیا

datetime 4  جون‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نئی دلی(این این آئی )بھارتی ریاست راجستھان میں مردہ قرار دیا گیا شخص 33 برس بعد صحیح سلامت اپنے گھر پہنچ گیا۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق 75 سالہ ہنومان سائنی نئی دلی میں کام کرتا تھا اور وہ 33 سال قبل 1989 میں اچانک لاپتہ ہو گیا تھا، جب کافی عرصے تک ہنومان سائنی گھر واپس نہ لوٹا تو اس کے گھر والوں نے اسے مردہ سمجھتے ہوئے اس کا ڈیتھ سرٹیفکیٹ بھی بنوا لیا۔

گزشتہ برس ہنومان سائنی کے گھر والوں نے اس کی واپسی کی تمام امیدیں ختم سمجھتے ہوئے اس کی آخری رسومات بھی ادا کر دی تھیں۔میڈیا رپورٹس کے مطابق 30 مئی 2023 کو جب ہنومان سائنی اچانک راجستھان کے ضلع الور میں واقع اپنے گھر پہنچا تو سب حیران رہ گئے اور پورے گاں والوں نے اس کا پرتپاک استقبال کیا۔

تین دہائیوں سے بھی زیادہ عرصے بعد گھر واپس لوٹنے والے شخص کا کہنا ہے کہ اس نے 33 سال ہماچل پردیش کے کنگرا ماتا مندر میں دیوتاں کی خدمت کرنے میں گزارے۔اس سارے عرصے کے دوران ہنومان سائنی کے پانچوں بچوں جس میں تین بیٹیاں اور دو بیٹے شامل ہیں سب کی شادیاں بھی ہو گئیں۔

موضوعات:



کالم



ماں کی محبت کے 4800 سال


آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…