جمعرات‬‮ ، 06 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

عارف علوی نے بھی ساتھ چھوڑدیاہے،حیران کن دعویٰ

datetime 2  جون‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مکوآنہ (این این آئی)سابق وزیرمملکت اورمسلم لیگ ن کے ڈویژنل صدرحاجی اکرم انصاری نے کہاہے کہ عمران خان کے سہولت کاربھی اب کارآمدنہیں رہے جبکہ عارف علوی نے بھی ساتھ چھوڑدیاہے اُمیدہے اب عمران خان اُن کے خلاف بھی گفتگو ایسی کریں گے جس طرح باجوہ سے متعلق کر تے رہے ہیں۔

9مئی کے بعد عمران خان کااب سیاست میں واپسی کاکوئی راستہ نہیں۔سب راست بندہوگئے ہیں۔پی ٹی آئی ملک کی واحد جماعت ہے جواپنے کردارکی وجہ سے ہمیشہ کے لئے ختم ہوچکی ہے۔زمان پارک ویران پارک بن گیاجبکہ ٹکٹ کے لئے لائن لگانے والے اب لائن لگاکرٹکٹ واپس کررہے ہیں دوسری طرف عمران خان جن کوڈاکوچورکہتے تھے اُن سے مزاکرات کی اپیل بھی کرہے ہیں۔7رکنی کمیٹی بنانے سے اُن کی ’’کمیٹی نہیں نکل سکتی‘‘ نہ پی ڈی ایم حکومت کی طرف اُن کایوٹرن کامیاب نہیں ہوگا۔اُنہوں نے کہاکہ سب ادارے آئین کے تابع ہیں اور کوئی فرد واحد پاکستان کو کنٹرول نہیں کر سکتا۔ کسی کو آئین ری رائٹ کرنے کی اجازت نہیں دی جاسکتی۔پانامہ کیس میں آئین و قانون کی خلاف ورزی کی گئی۔ آئین میں تاحیات نااہلی کا ذکر نہیں میاں نواز شریف کو تاحیات نااہل کیا گیا جو صریحاً خلاف قانون تھا۔اُن کاکہناتھاکہ میاں نوازشریف پارٹی کی صدارت سمیت بحال ہوں گے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آئوٹ آف سلیبس


لاہور میں فلموں کے عروج کے زمانے میں ایک سینما…

دنیا کا انوکھا علاج

نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…