اتوار‬‮ ، 21 دسمبر‬‮ 2025 

شاہ محمود سے پارٹی چھوڑنے کی بات ہوئی یا نہیں ؟ محمود مولوی نے واضح کر دیا

datetime 2  جون‬‮  2023 |

کراچی (این این آئی)پی ٹی آئی کے منحرف رکن محمود مولوی نے شاہ محمود سے متعلق فواد چوہدری کے دعوے کی نفی کردی۔خصوصی گفتگو کرتے ہوئے محمود مولوی نے بتایا کہ شاہ محمود سے جیل میں میٹنگ کی جو کہ 45منٹ تک جاری رہی،

ملاقات میں میرے علاوہ عامرکیانی،عمران اسماعیل اور فوادچوہدری بھی شامل تھے۔محمودمولوی نے کہا کہ اندرکوئی ایسی بات نہیں ہوئی تھی جو فواد چوہدری نے باہربات کی شاہ محمودقریشی سے پارٹی چھوڑنے سے متعلق کوئی بات نہیں ہوئی،عامرکیانی گاڑی میں بیٹھے تھے انہیں پیغام بھجوایاوہ بات کرنے نہیں آئے۔نئی سیاسی جماعت میں شمولیت سے متعلق سوال پر منحرف رکن پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ دو تین روز میں چیزیں واضح ہوجائیں گی،مشاورتیں جاری ہیں، پی ٹی آئی کی خالی جگہ پرکوئی نہ کوئی پارٹی توآئیگی۔انہوں نے کہا کہ جہانگیرترین سے میری کوئی بات نہیں ہوئی ہے، علیم خان، چوہدری سرور بھی بہت متحرک ہیں، موجودہ حالات کو دیکھتے ہوئے چیئرمین پی ٹی آئی کہیں نظرنہیں آرہے۔محمود مولوی نے کہا کہ آزادحیثیت سے الیکشن میں نہیں اتریں گے، کچھ نہ کچھ سامنے آجائے گا،سیاست میں آنے یاالیکشن لڑنے کامیراکوئی پروگرام نہیں ہے۔



کالم



تاحیات


قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…