پیر‬‮ ، 21 اپریل‬‮ 2025 

ریڈیو پاکستان پشاور کاملازم تیسری منزل پر پھنس گیا،جان بچانے کیلئے چھلانگ لگا دی ، سٹیشن ڈائریکٹر کا انکشاف

datetime 1  جون‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پشاور (این این آئی)سٹیشن ڈائریکٹر ریڈیو پاکستان پشاور محمد اعجاز خان نے ریڈیو پاکستان پشاور پر 9 اور 10 مئی کو ہونے والے حملوں کا احوال بتاتے ہوئے کہاہے کہ ریڈیو پاکستان پشاور کے عملے میں سے ایک ملازم تیسری منزل پر پھنس گیا، جس نے جان بچانے کے لیے تیسری منزل سے چھلانگ لگا دی۔

اسٹیشن ڈائریکٹر ریڈیو پاکستان پشاور محمد اعجاز خان کے مطابق 9 مئی کی شام ایک سیاسی پارٹی کے ورکرز نے ریڈیو پشاور کی دیوار کو توڑ دیا۔انہوں نے بتایا کہ شر پسندوں نے چاغی پہاڑ کے ماڈل کو راکھ کر دیا، یہ ماڈل اسلامی دنیا کا پہلا ایٹمی ملک ہونے کی علامت تھا۔اسٹیشن ڈائریکٹر ریڈیو پاکستان پشاور نے بتایا کہ شر پسندوں نے ریڈیو پاکستان پشاور کے استقبالیہ بلاک کو بھی آگ لگا دی۔محمد اعجاز خان نے بتایا کہ شر پسند سیکیورٹی اہلکاروں کے ہتھیار بھی لے گئے، انہوں نے آڈیٹوریم کو بھی نہیں بخشا۔

انہوں نے کہاکہ حملہ آوروں نے 350 سیٹوں والے آڈیٹوریم کو بھی جلا کر راکھ کر دیا۔اسٹیشن ڈائریکٹر ریڈیو پاکستان پشاور کے مطابق شر پسندوں کی جانب سے ریڈیو پاکستان پشاور کی 6 منزلہ بلڈنگ کو بھی جلا کر خاکستر کر دیا گیا۔اعجاز خان کے مطابق مالی نقصان کا ازالہ تو ہو جائے گا، نادر نسخوں کا نقصان پورا نہیں کیا جا سکتا۔انہوں نے بتایا کہ اندوہناک حملوں کے باوجود 11 مئی کو ریڈیو پاکستان پشاور نے ٹرانسمیشن کی۔

موضوعات:



کالم



Rich Dad — Poor Dad


وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…