راولپنڈی (این این آئی)آرمی چیف جنرل عاصم منیر سے برطانوی چیف آف جنرل اسٹاف سرپیٹرک نکولس نے ملاقات کی ہے جس میں برطانوی چیف آف جنرل اسٹاف نے دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پاک فوج کی قربانیوں اور کامیابیوں کو سراہا
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق برطانوی فوج کے چیف آف جنرل اسٹاف جنرل سرپیٹرک نکولس جنرل ہیڈکوارٹرز (جی ایچ کیو) پہنچے جہاں یادگار شہدا پر حاضری دی اور پھول بھی رکھے۔آرمی چیف جنرل عاصم منیر سے برطانوی چیف آف جنرل اسٹاف سرپیٹرک نکولس نے ملاقات کی۔آئی ایس پی آر کے مطابق برطانوی چیف آف جنرل اسٹاف نے دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پاک فوج کی قربانیوں اور کامیابیوں کو سراہا جبکہ برطانوی چیف آف جنرل اسٹاف نے خطے کے امن و استحکام کیلئے بھی پاک فوج کی کوششوں کی تعریف کی۔جنرل سرپیٹرک نکولس نے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف جنرل ساحر شمشاد مرزا سے بھی ملاقات کی۔