اتوار‬‮ ، 21 دسمبر‬‮ 2025 

نواز شریف جس دن جہاز میں بیٹھیں گے سمجھیں الیکشن ہونے والا ہے، طلال چودھری

datetime 31  مئی‬‮  2023 |

فیصل آباد(این این آئی) پاکستان ن مسلم لیگ (ن) کے رہنما طلال چودھری نے کہا ہے کہ الیکشن اکتوبر میں ہو گا اور ہماری جماعت تیار ہے، جس دن نواز شریف جہاز میں بیٹھیں گے سمجھیں پاکستان میں الیکشن ہونے والا ہے، نواز شریف الیکشن کمپین کو لیڈ کریں گے، نو مئی کے واقعات میں ملوث عناصر کے خلاف بلاتفریق کارروائی ہونی چاہیے، کسی کو پریس کانفرنس کر کے این آر او نہیں ملے گا۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے طلال چودھری نے کہا کہ 9 مئی کا پلان بنانے اور عملدر آمد کرنے والا عمران خان ہے، نو مئی کا سب سے بڑا سرغنہ عمران خان ہے، عمران خان کو ایک درجن سے زائد مقدمات میں صاف ضمانت دے دی گئی، بی بی سی کو انٹرویو میں کہتا ہے جو کچھ ہوا رہنماؤں اور کارکنوں نے کیا، نو مئی سے تم اپنی جان چھڑانا چاہتے ہو۔مسلم لیگ (ن) کے رہنما نے کہا کہ بہت سارے لوگوں کا ضمیر جاگا ہے اور پریس کانفرنسز کرتے ہیں، جلاؤ گھیراؤ میں ملوث افراد کو پریس کانفرنس کرنے سے معافی نہیں ملے گی، لوگ دھڑا دھڑ مختلف پارٹیوں میں شامل ہو رہے ہیں، مسلم لیگ (ن) کی بس پہلے ہی فل ہے، ہمارے پاس منجھے ہوئے کئی کئی امیدوار موجود ہیں، پنجاب کے ہر حلقے میں ہمارے پاس امیدوار موجود ہیں۔انہوں نے کہا کہ پریس کانفرنس کرنے والوں کو اپنی پارٹی میں چھپنے نہیں دیں گے، جن پارٹیوں میں لوگ جا رہے ہیں ان کے پاس جگہ ہو گی، نو مئی کا واقعہ ایک دن میں نہیں ہوا، کئی سال اس کی ٹریننگ کی گئی، نو مئی کے واقعات منصوبہ بندی کے تحت کیے گئے، نو مئی کا کیس، ریاست کیلئے ٹیسٹ کیس ہے، عدالت کسی کو چھوڑنے سے پہلے دیکھ لے گناہ گار ہے یا نہیں۔طلال چودھری نے کہا کہ پی ٹی آئی نے ہمیشہ خواتین کو سیاست میں استعمال کیا، اگر کوئی دہری شہریت رکھتا ہے تو ہم کیا کریں، اگر ایسے لوگوں کو سزا نہ ہوئی تو مور، ٹیبل لیمپ اٹھانے والوں کو بھی چھوڑنا پڑے گا

اگر ان کیسز میں عمران خان کا ٹرائل نہ ہوا تو پھر سوال اٹھتا رہے گا، حملے کی ٹریننگ زمان پارک میں ہوئی، کسی گناہ گار کو چھوڑیں گے نہیں اور کسی بے گناہ کو ہاتھ نہیں لگائیں گے۔مسلم لیگ (ن) کے رہنما طلال چودھری نے کہا کہ کارکنوں کے گھروں سیغائب ہونے کا خود ڈرامہ کرتے ہیں، اگر اس طرح کی بلوائیوں کی جماعت کو سیاست کا حق دینا ہے تو پھر سب کو دیں، امریکا میں لابنگ فرم ہر قسم کا حربہ استعمال کر رہی ہے۔



کالم



تاحیات


قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…