منگل‬‮ ، 22 اپریل‬‮ 2025 

ماضی میں انڈر 19 میچ کے دوران ملائیشیا میں ڈاکٹرز کی غلط دواؤں کی وجہ سے طبیعت شدید بگڑ گئی تھی، محمد عامر کا انکشاف

datetime 29  مئی‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (این این آئی)فاسٹ بولر محمد عامر نے انکشاف کیا ہے کہ ماضی میں انڈر 19 میچ کے دوران ملائیشیا میں ڈاکٹرز کی غلط دواؤں کی وجہ سے ان کی طبیعت شدید بگڑ گئی تھی۔ایک انٹرویو میں انھوں نے بتایا کہ اس وقت میری عمر 15 سال تھی اور میں ٹیم کا سب سے چھوٹا کھلاڑی تھا

ہم ملائیشیا کے خلاف پہلا میچ کھیل رہے تھے جب مجھے سر درد تھا، میں فیلڈنگ کے دوران ہی بیٹھ گیا تھا، میں نے ڈاکٹر سے کہا مجھے پیناڈول دے دیں، بخار تیز تھا، اس کے بعد ڈاکٹر نے مجھے میچ کھیلنے سے منع کر دیا۔محمد عامر کے مطابق اس کے بعد 3 دن تک دوائیوں پر رہا جس کے بعد کوالالمپور سے جوہر بھی چلے گئے لیکن طبیعت نہ سنبھلی، رات کو بخار تیز ہو جاتا تھا، انجیکشن اور دوائیوں سے بخار کم ہو جاتا لیکن اترتا نہیں تھا، اس کے بعد مجھے ٹیم منیجر سے درخواست کرکے اسپتال میں چیک اپ کے لیے لے جایا گیا کیوں کہ میرا بخار نارمل نہیں لگ رہا تھا، اسپتال میں ڈاکٹرز نے میری کنڈیشن دیکھ کر میرا بلڈ ٹیسٹ لے لیا، 20 سے 25 منٹ بعد 4 سے 5 ڈاکٹر بھاگے ہوئے آئے اور انھوں نے بتایا کہ مریض کو ڈینگی وائرس ہے اور ان کی حالت خطرے میں ہے۔فاسٹ بولر نے کہا کہ اس وقت ڈاکٹرز نے بتایا کہ ہمیں امید نہیں ہے یہ کہ یہ کل صبح تک بھی زندہ رہ سکیں گے، ہم انھیں ایڈمٹ کریں گے، اس رات مجھے 25 سے 28 ڈرپس لگیں اور مجھے دو دن بعد ہوش آیا، تیسرے دن بھی ڈاکٹر مجھے ڈسچارج نہیں کر رہے تھے لیکن میچز کی وجہ سے ڈاکٹرز نے مجھے خاص احتیاط کے ساتھ سفر کی اجازت دی۔



کالم



Rich Dad — Poor Dad


وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…