منگل‬‮ ، 22 اپریل‬‮ 2025 

ایشیا اور یورپ کو ملانے کیلئے عراق کا 17 ارب ڈالر کے منصوبے کا اعلان

datetime 28  مئی‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بغداد (این این آئی)عراق نے 17 ارب ڈالر کے ایک منصوبے کا اعلان کیا ہے جو ایشیا اور یورپ کو آپس میں ملائیگا۔منصوبے کے ذریعے علاقائی تعاون اور معاشی مواقعوں میں اضافہ ہوگا۔بغداد میں ایک روزہ کانفرنس میں خلیج تعاون تنظیم (جی سی سی) ممالک، ایران، ترکیہ، شام اور اردن کے ٹرانسپورٹ منسٹرز نے ’ڈیولپمنٹ روڈ‘ منصوبے پر بات چیت کی۔یہ قوی الجثہ انفرااسٹرکچر پروجیکٹ جنوبی عراق کو ترکیہ کی سرحد سے جوڑے گا اور یہاں سے آگے جاکر یورپ کے ریلوے ٹریک اور سڑکوں کے جال سے منسلک ہوجائے گا۔

کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے عراق کے وزیراعظم محمد شیعہ السوڈانی نے کہا کہ یہ منصوبہ معاشی لائن فراہم کرے گا اور تاریخ اور ثقافتوں کو جوڑ کر ایسا خطہ بنائے گا جہاں کوئی بھی سرمایہ کاری کرسکے۔انہوںنے کہاکہ آج آپ کی یہاں ایک مستحکم اور محفوظ بغداد میں موجودگی، مواقعوں اور ارادوں سے بھرپور ہے، اور اس کے ذریعے ہم حل تلاش کریں گے۔

منصوبے میں 1200 کلومیٹر طویل دو رویہ ریل نیٹ ورک شامل ہے، الفاء بندرگاہ سے روانہ ہونے والے مسافروں اور سامان کیلئے نیا موٹروے بھی تعمیر کیا جائے گا،اس کی جنوبی ساحل پر واقع بندرگاہ کو ترکیہ سے متصل سڑکوں اور ریلوے ٹریکس سے جوڑے گا۔لاجسٹکس سینٹرز اور انڈسٹریل شہر بھی نیٹ ورک کے ساتھ تعمیر کیے جائیں گے۔عراقی حکومت نے منصوبے کا تخمینہ 17 ارب ڈالر لگایا ہے جس سے 4 ارب ڈالر سالانہ کی آمدنی ہوگی اور تقریباً ایک لاکھ ملازمتوں کے مواقع پیدا ہوں گے۔

موضوعات:



کالم



Rich Dad — Poor Dad


وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…