احمدیار(این این آئی) نشے کیلئے پیسے دینے سے انکار پر بدبخت بیٹے نے فائرنگ کرکے باپ کو موت کے گھاٹ اتاردیا ۔تفصیلات کے مطابق نواحی گائوں167/EB میںمحمد بوٹاجٹ نے بدبخت بیٹے فلک شیر کو نشہ(آئس) کیلئے روپے دینے سے انکار کیا توفلک شیر نے بستر پر لیٹے باپ محمد بوٹاجٹ پر فائرنگ کردی جس کے نتیجہ میں محمد بوٹاجٹ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے موقع پر موت کی آغوش میں چلا گیا قاتل بیٹا جائے وقوع سے فرارہونے میں کامیاب ہوگیا تھانہ صدر پولیس نے مقتول کی لاش کو تحویل میں لے کر پوسٹمارٹم کیلئے تحصیل ہیڈکوارٹرہسپتال عارفوالا منتقل کردیا پولیس مصروف تفتیش ہے ۔