جمعہ‬‮ ، 08 اگست‬‮ 2025 

ماڈل ٹائون کچہری لاہور میں آتشزدگی، 40سے زائد وکلاء چیمبرز جل کر خاکستر

datetime 27  مئی‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور ( این این آئی) لاہور کی ماڈل ٹائون کچہری کے سامنے آتشزدگی کا واقعہ ،وکلاء کے چالیس سے زائد چیمبرز جل کر خاکستر ہوگئے ۔

لاہور میں ماڈل ٹائون کچہری میں نماز فجر کے وقت پل کے نیچے واقع وکلاء کے چیمبرز میں اچانک آگ بھڑک اٹھی، آگ نے دیکھتے ہی دیکھتے پل کے نیچے واقع 40کے قریب دفاتر کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔لوہے اور فائیبر شیٹ سے بنے دفاتر میں لگی آگ کی زد میں لاکھوں روپے کا سامان اور ضروری کاغذات جل کر راکھ کا ڈھیر بن گئے۔ریسکیو نے اطلاع ملتے ہی فوری طور پر آگ پر قابو پایا تاہم آتشزدگی کی وجہ سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔وکلا کا کہنا ہے کہ اس واقعے کی انتظامیہ آگ لگنے کے واقعے کی تحقیقات اور ان کے نقصان کا ازالہ کیا جائے۔وکلا اور ان دفاتر میں کام کرنے والے افراد راکھ میں سے اپنا قیمتی سامان ڈھونڈتے رہے۔ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ آگ لگنے کی وجوہات کا تعین نہیں ہو سکا، فائبر، کاغذ اور لکڑی کا فرنیچر ہونے کی وجہ سے آگ تیزی سے پھیلی۔

موضوعات:



کالم



انٹرلاکن میں ایک دن


ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…